۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین حسینی قمی

حوزه/ ایرانی معروف خطیب نے کہا کہ کئی صدیوں پہلے معصومه نامی ایک 27 سالہ لڑکی قم المقدسہ آئیں اور اس عظیم بی بی کی آمد سے اس شہر کو بہت سی معنویت اور برکات نصیب ہوئیں۔ آج بڑے نامور اور برجستہ مجتہدین اور علمائے کرام اس عظیم المرتبت خاتون کے خادم ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت‌ الاسلام والمسلمین حسینی قمی نے عشرۂ کرامت کی مناسبت سے امام زادہ سید علی کے حرم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خداوند عالم سوره مبارکۂ تحریم میں فرماتا ہے: « وَضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا لِلَّذِینَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِی عِنْدَکَ بَیْتًا فِی الْجَنَّةِ وَنَجِّنِی مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجِّنِی مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِینَ». اور خدا نے مؤمنین کیلئے بھی ایک مثال بیان کی ہے وہ فرعون کی بیوی کی مثال ہے، جبکہ اس نے کہا پروردگارا! میرے لئے اپنے ہاں جنّت میں ایک گھر بنا دے اور مجھے فرعون اور اس کے عمل سے نجات دے اور مجھے ظالم قوم سے رہائی بخش دے۔

انہوں نے آیت کی تفسیر بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہاں پر یہ سوال اٹھتا ہے: آیت میں کیوں حضرت آسیہ کے نام کو حضرت مریم علیہا السلام کے نام پر مقدم کیا ہے؟ اس کے جواب میں ایک ظریف نکتہ جو کہ مفسرین نے بیان کیا ہے، اسے بیان کیا جا سکتا ہے۔ مفسرین لکھتے ہیں: اس آیت میں حضرت آسیہ مقدم ہیں کیونکہ حضرت مریم سلام اللہ علیہا ایک اچھے گھرانے کی تربیت یافتہ تھیں، لیکن حضرت آسیہ فرعون کی بیوی ہونے اور اس کے عالی شان محل میں زندگی کرنے کے باوجود اس مقام و منزلت پر فائز ہوئی تھیں۔

استادِ حوزہ علمیه قم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج لباس اور حجاب کے حوالے سے بعض خواتین نے مؤمنین کے دلوں کو زخمی کر دیا ہے، کہا کہ ایک مسلمان عورت کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ اس پر آشوب ماحول میں حضرت زہراء (س) اور حضرت فاطمه معصومه (س) کو اپنا رول ماڈل بنا سکے۔

انہوں نے عشرۂ کرامت کی مناسبت سے حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کے عظیم فضائل کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ کئی صدیوں پہلے معصومه نامی ایک 27 سالہ لڑکی قم المقدسہ آئیں اور اس عظیم بی بی کی آمد سے اس شہر کو بہت سی معنویت اور برکات نصیب ہوئیں۔ آج بڑے نامور اور برجستہ مجتہدین اور علمائے کرام اس عظیم المرتبت خاتون کے خادم ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں، حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا اور امام رضا علیہ السّلام کے ایام ولادت کو عشرۂ کرامت کے نام سے منایا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .