۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
خانۂ فرہنگ کوئٹہ

حوزه/ خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ پاکستان کے تحت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت اور عشرۂ کرامت کی مناسبت سے محفل جشن کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ پاکستان کے تحت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت اور عشرۂ کرامت کی مناسبت سے محفل جشن کا انعقاد کیا گیا۔

خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ پاکستان کے تحت ولادتِ امام رؤف کے موقع پر عظیم الشان تقریب

محفل جشن سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ مقصود علی ڈومکی، تحریک منہاج القرآن کے صوبائی رہنما علامہ سعید احمد قادری اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرھنگ کوئٹہ سید ابوالحسن میری نے خطاب کیا۔ جبکہ محفل جشن میں اہل سنت کے ممتاز نعت خوان حضرات نے بارگاہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ گروہ تواشیح خواہران نے بھی عشرۂ کرامت کی مناسبت سے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت یکم ذی القعدہ کو یوم دختر یعنی بیٹیوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ یکم تا گیارہ ذی القعدہ کو عشرہ کرامت کے طور پر مناتے ہیں۔ فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ذاتِ گرامی عالم انسانیت کے لئے رہبر و رہنما اور اسوہ ہیں۔ آئمہ اہل بیت علیہم السلام سے محبت اور مودت امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے۔ ہر دور میں اھل سنت کے علماء اور عوام نے آئمہ اہل بیت علیہم السلام سے اپنے عشق و عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا جس نے دور کا سفر طے کرکے میرے روضہ انور کی زیارت کی میں تین مقامات پر اس کی زیارت اور مدد کے لئے آؤں گا: 1۔ جب میدان حشر میں نامہ اعمال ہاتھوں میں دیا جائے گا۔ 2۔ جب انسان پل صراط پر ہوگا۔ 3۔ جب میزان میں اعمال تولے جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .