۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ مقصود علی

حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے حب چوکی پہنچ کر ایم ڈبلیو ایم حب کے ضلعی صدر کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے دعا کی، اس موقع پر مؤمنین سے ملاقات اور گفتگو بھی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے حب چوکی پہنچ کر ایم ڈبلیو ایم حب کے ضلعی صدر سید قربان علی شاہ رضوی کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے دعا کی، اس موقع پر مؤمنین سے ملاقات اور گفتگو بھی کی۔

علامہ مقصود ڈومکی کا دورۂ حب چوکی؛ مؤمنین سے ملاقات اور گفتگو

اس موقع پر ضلعی سینیئر نائب صدر سید لعل شاہ دوپاسی نائب صدر عمران حسین انگاریہ
جنرل سیکریٹری سعید احمد لاشاری و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

علامہ مقصود ڈومکی کا دورۂ حب چوکی؛ مؤمنین سے ملاقات اور گفتگو

اس موقع پر اکرم کالونی حب کی بخاری امام بارگاہ میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ماہ ذیقعدہ کو فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ساتھ خصوصی نسبت ہے جس کا آغاز اور انجام امام ہشتم امام رؤف کی ذات گرامی سے منسوب ہے۔ ذی القعدہ مہینے کا آغاز حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا اور امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت یعنی عشرہ کرامت سے ہوتا ہے اور اس کا آخری عشرہ امام علی رضا علیہ السلام کے ایام شہادت سے منسوب ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ذاتِ گرامی انسان کامل ہونے کے باعث عالم انسانیت کے لئے رہبر و رہنما ہے۔ آپ نے اپنے پاکیزہ کردار اور الٰہی بصیرت سے بنو عباس کے طاغوتی حکمرانوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلعی صدر اور ضلعی کابینہ سے تنظیمی فعالیت اور ماہ محرم الحرام کے پروگرامز کے متعلق تفصیلی مشاورت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .