۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے کہا: ایم ڈبلیو ایم پاکستان احیاء مساجد کے ذریعہ اصلاح معاشرہ کا ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی میں بن قاسم ضلع ملیر کے یوسف عارفانی گوٹھ کے دورے کے موقع پر مسجد و امام بارگاہ میں امام جماعت مولانا حسن رضا غدیری، متولی مسجد و امام بارگاہ اور مومنین سے ملاقات کے دوران کہا: ایم ڈبلیو ایم پاکستان احیاء مساجد کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے۔ مسجد معاشرے کی دینی تعلیم و تربیت اور ہدایت کا مرکز ہے۔

انہوں نے کہا: مساجد کے ذریعہ فلاح انسانیت اور خدمتِ انسانیت کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان احیاء مساجد کے ذریعہ اصلاح معاشرہ کا ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا: نوجوان نسل کو درس قرآن کریم کے ساتھ ساتھ قرآن فہمی پر توجہ دینی چاہئے کیونکہ قرآن کریم سے نزدیکی باعث ہدایت جبکہ قرآن مجید سے دوری گمراہی کا سبب ہے۔

مسجد معاشرے کی دینی تعلیم و تربیت اور ہدایت کا مرکز ہے

علامہ نشان حیدر ساجدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: مجلس وحدت مسلمین نے ملت کے حقوق کے لئے قابل قدر جدوجہد کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم نے مسجد کی اہمیت کے پیش نظر محروم علاقوں میں تعمیر مساجد کو اہمیت دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر مولانا حسن رضا غدیری نے شرکاء کو مسجد میں روزانہ درس قرآن کریم اور نماز باجماعت کے علاؤہ عشرہ محرم الحرام کے پروگرامز کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .