۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنی چاہیے۔ حکومتی عدم توجہی کے باعث غریب غریب تر ہو رہا ہے کمر توڑ مہنگائی نے غریب لوگوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کشمور کے گاؤں حاجی شاہ نواز خان ڈومکی اور گوٹھ سراج احمد ڈومکی میں غریب کسانوں میں کپڑے تقسیم کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنی چاہیے۔ حکومتی عدم توجہی کے باعث غریب غریب تر ہو رہا ہے کمر توڑ مہنگائی نے غریب لوگوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے صاحب حیثیت افراد کو غریب لوگوں کی مدد کرنی چاہیے سردی کے موسم میں گرم کپڑے اور کمبل ہر گھر کی ضرورت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے بدقسمتی سے مل مالکان کماد کی فصل سرکاری ریٹ پر خرید کرنے کے لئے تیار نہیں با اثر اور بے رحم سرمایہ دار غریب کسان کی محنت کا حق ادا کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ جبکہ مل مالکان ایک مافیا کی طرح کسان کے حقوق غصب کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان معاشرے کے مظلوم اور محروم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے ہم مستضعفین محرومین کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .