حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت ٹھل سٹی میں عبد المجید کی رہائش گاہ پر منعقدہ سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ ہم سب کے لئے نمونہ عمل ہے۔ آپ زہد و تقویٰ علم و عرفان عفت و عصمت، صداقت و شجاعت سمیت اعلیٰ انسانی اقدار میں شبیہ رسول تھیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے دین اسلام اور امت مسلمہ میں آنے والے انحراف کا سد باب کیا اور اپنی شہادت اور مظلومیت کے ذریعے اپنے مؤقف کی صداقت کو دنیا پر آشکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مغرب زبردستی اپنی عریاں ثقافت کو اقوام عالم پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔ حجاب اور حیاء کے خلاف مظاہرین کو مکمل طور پر عالمی استکباری قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے جو اسلام اور انقلاب اسلامی پر حملہ آور ہیں۔ امت مسلمہ خصوصاً مسلم خواتین ثقافتی شب خون کا مقابلہ سیرت زہراء سے کریں۔
ابزارک تصویر