۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ایم ڈبلیو ایم

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین ضلع شیخوپورہ کے رہنما اور جماعت کے بانی رکن مولانا غلام عباس جعفری (مرید کے) قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا غلام عباس جعفری کی رحلت پر ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بانی رُکن مولانا غلام عباس جعفری کے انتقال پُر ملال پردِلی افسوس ہوا، ان کے انتقال پر خانوادگان کوتعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں، مرحوم انتہائی بااخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے، دین ومکتب کی خدمت کے حوالے سے انتھک آدمی تھے۔

وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمداقبال رضوی نے کہا کہ مولانا غلام عباس جعفری بانی رُکن مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انتقال پر پسماندگان کوتعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں، خداوند متعال بحقِ چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کو جوارِ آئمہ علیہم السلام میں جگہ عنایت کرے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔الہی آمین

مرحوم کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ناصرشیرازی، اسدعباس نقوی، علامہ اعجازبہشتی، ملک اقرار حسین، علامہ باقرعباس زیدی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے بھی رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .