۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
رضا حسین رضوی

حوزہ/ انہوں نے کہا کہ آج کے گھریلو مسائل آسانی حل ہوجائیں اگر انہیں سیرت زہرا کے ذریعہ حل کیا جائے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ مقصد حسینی، کشمیری محلہ، لکھنؤ کی جانب سے منعقدہ سہ روزہ مجالس کی آخری مجلس کو خطاب کرتے مولانا سید رضا حسین رضوی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل بیان کیے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کے دور میں عزائے فاطمیہ کو بہتر انداز میں منانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ اس عظیم مصائب سے آشنا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے گھریلو مسائل آسانی حل ہوجائیں اگر انہیں سیرت زہرا کے ذریعہ حل کیا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا: ہمارے بہت سے دنیاوی مسائل کا حل اہل بیت علیہم السلام کی سیرت میں پنہاں ہے۔ اگر ہم رفتہ رفتہ آل محمد علیہم السلام کی سیرت کا مطالعہ شروع کردیں تو ہماری زندگی میں تبدیلی رونما ہونے لگیں گی۔
یاد رہے کہ ایام عزائے فاطمیہ کی پہلی مجلس کو مولانا علی محمد زیدی صاحب جبکہ دوسری مجلس کو مولانا محمد علی زیدی و مولانا سید تسنیم مہدی صاحب نے خطاب کیا تھا۔
مجالس عزائے فاطمیہ کے منتظمین میں ادارہ مقصد حسینی کے صدر مولانا رضا حسین رضوی، ایس ایم امن،شاذ رضوی، کمیل رضوی، عظمت علی، امتیاز جعفری، شیخ کمیل، توحید اور دیگر مومنین شامل ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .