۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
ایام فاطمیہ کرگل 2022

حوزہ/ ایام فاطمیہ کی مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام 13 جمادی الاول سے 3 جمادی الثانی تک مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام عزائے فاطمیہ بمناسبت شہادت ام الائمہ, صدیقہ کبرا حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کی مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل, لداخ کے زیر اہتمام 13 جمادی الاول سے 3 جمادی الثانی تک مجالس عزا منعقد کی گئی جس ضلع کے مختلف علاقوں اور گردونواح کے محلہ جات سے ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کرکے امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف کے محضر مبارک میں ان کی جدہ ماجدہ کی شہادت دلسوز پر تعزیت اور پرسہ پیش کیا, ان مجالس میں ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے مدعو علماء کرام نے مجالس سے خطاب کیا۔

ان مجالس میں خطباء نے حضرت فاطمہ زہراء ءسلام اللہ علیہا کی پاک ذات کو خواتین کیلئے نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے خواتین کو تلقین کی کہ وہ شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے دکھائے ہوئے راستوں پر چلیں اور اپنے کردار کے ذریعے قوم کو ایک بہتر مستقبل دیں، کیونکہ کسی بھی قوم کا مستقبل اس قوم کی ماؤں کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

خطباء نے مزید کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا صرف خواتین کیلئے سیدہ نہیں ہے بلکہ تمام مخلوق کیلئے سیدہ ہیں, زہراء سلام اللہ علیہا کی پاک زندگی کا مطالعہ کرکے خواتین ہوں یا غیر خواتین سب کو استفادہ حاصل کرنا چاہئے اور زہراء سلام اللہ علیہا کی نقش قدم پر چلتے ہوئے زندگی گزارنا چاہئے۔

ایام فاطمیہ کے آخری دن نائب صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام علی مفید نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی مظلومیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعد از وفات پیغمبر اسلام ؐچاروں طرف سے مصیبتوں کا پہاڑ علی علیہ السلام پر گرتا دیکھ کر ظلم و بربریت اور دشمنوں کا ہجوم علیؑ کے طرف آتا دیکھ اور امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت کی، قرآن کی اور جانشین پیغمبر اسلام کی مدافع بن کر زہراء مرضیہ نے علی کو حوصلہ دیتے ہوئے فرمایا کہ یا علی کیا دنیا آپ کے طرف ہجوم لا رہی ہے، کیا دنیا آپ کو ستانے لگی ہے، کیا دنیا آپ کو بائیکاٹ کر رہی ہے، کیا لوگ آپ کو سلام نہیں کر رہے ہیں اور کیا معاشرہ اس حد پر پہنچ گیا ہے کہ جب آپ سلام کرتے ہیں تو آپ کے سلام کا جواب نہیں دے دیتا! لیکن یا علی میں زہراء آپ کے ساتھ ہوں اور سیدہ کونین نے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا کہ یا علیؑ میری روح آپ پر فدا ہو اور میرا نفس اور جان آپ پر فدا ہو، جب بھی آپ پر کوئی مصیبت اور مشکلات ٹوٹ پڑیں تو میں زہراء ان مشکلات اور مصیبتوں کے درمیان کھڑی ہو جاؤں گی اور وہ سختیاں میں برداشت کروں گی، زہراء سلام اللہ علیہا کے یہ جملے سن کر علی علیہ السلام کے حکمت اور حوصلے میں اضافہ ہوا اور زہراء سلام اللہ علیہا نے ولایت علی کے دفاع کا اعلان کیا۔

حجت الاسلام شیخ غلام علی مفید نے شہادت صدیقہ کبریٰ سلام اللہ علیہا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت عالم اسلام کی تاریخ کا سب سے سیاہ واقعہ ہے کہ جس دن خود رسول مکرم اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی امت آپ کی بیٹی کی شہادت کا سبب بنی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .