۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
الجواد فاؤنڈیشن

حوزہ/ ایام عزائے فاطمیہ کی مناسبت سے اور فاطمہ شناسی کے عنوان سے ہندوستان کے مختلف علاقوں میں الجواد فاؤنڈیشن کی جانب شہزادی فاطمہ فاطمہ زہرا کے حوالے سے کتابیں اور بینرز پہنچائے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایام عزائے فاطمیہ کی مناسبت سے اور فاطمہ شناسی کے عنوان سے ہندوستان کے مختلف علاقوں میں الجواد فاؤنڈیشن کی جانب شہزادی فاطمہ فاطمہ زہرا کے حوالے سے کتابیں اور بینرز پہنچائے گئے۔

ہندوستان میں ایام فاطمیہ کی مناسبت ملک کے ہر گوشہ و کنار میں کتابیں اور بینرز پہنچائے گئے

اس موقع پر الجواد فاونڈیشن کے جنرنل سکریٹری مولانا سید مناظر حسین نقوی نے بتایا کہ ایام عزائے فاطمیہ ہندوستان کے مخلتف علاقوں میں بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے ملک کے مسلمان بنت رسول کا سوگ منا کر رسول مکرم اور معصومین علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کررہے ہیں۔

ہندوستان میں ایام فاطمیہ کی مناسبت ملک کے ہر گوشہ و کنار میں کتابیں اور بینرز پہنچائے گئے

انہوں نے بتایا کہ میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے اور شہادت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی یاد میں لکھنؤ کے مختلف مقامات پر کتب اسٹال کا بھی اہتمام کیا گیا۔اسٹال میں شہزادی سلام اللہ علیھا سے مزید آشنائی کے لئے مختلف موضوعات پر کتابیں رکھی گئی جسکی مومنین کے درمیان کافی پزیرائی ہوئی اور لوگوں نے کافی دلچسپی دیکھائی۔انہوں نے بتایا کہ کتاب اسٹال پر مختلف علماء و افاضل نے شرکت کی اور حوصلہ افزائی کی۔

ہندوستان میں ایام فاطمیہ کی مناسبت ملک کے ہر گوشہ و کنار میں کتابیں اور بینرز پہنچائے گئے

مولانا مناظر حسین نقوی نے کہا کہ ایام فاطمیہ کی تحریک کافی سال پہلے مراجع کرام کی جانب سے شروع ہوئی جو آج دنیا بھر میں بہت تیزی سے کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے ، اس تحریک کو یندوستان میں 2004 سے لیکر ابھی تک الجواد فاونڈیشن نے شروع کیا اس تحریک عزائے فاطمیہ کو کامیاب کرنے میں الجواد فاونڈیشن اپنی جانب سے حتی المقدور کوشش کر رہا ہے۔

ہندوستان میں ایام فاطمیہ کی مناسبت ملک کے ہر گوشہ و کنار میں کتابیں اور بینرز پہنچائے گئے

انہوں نے مزید بتایا کہ بی بی زہرا سلام اللہ علیہا سے مزید آشنائی کے لئے ملک کی ہر بستی میں کتابیں اور پرچم اور مبلغین کا اعزام اور جو عزائے فاطمیہ کو فروغ دینے میں کافی بہتر ثابت ہو ان تمام کوشیشوں کو الجواد فاونڈیشن نے انجام دیا، اس کا نتیجہ ملک کی ہر بستی سے عزائے فاطمیہ کے وقت نظر آتا ہے۔ آج ملک میں عزائے فاطمیہ کافی عقیدت کے ساتھ شیعیان و مسلمانان مناتے دکھائی دے رہے ہیں اور مومنین کی ہر بستی میں مجالس و ماتم اور جلوس کے ذریعہ بنت رسول کا غم مناکر رسول مکرم اسلام اور معصومین کی خدمت میں پرسہ پیش کر رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .