۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے ایّام عزائے فاطمیہ کی مجالس ملک کے مختلف علاقوں میں منعقد ہوئی

حوزہ/ الجواد فاؤنڈیشن کی ملک گیر تحریک عزاء فاطمیہ سال گزشتہ کی طرح امسال بھی عقیدت و احترام کے ساتھ ہندستان کے مختلف شہر اور صوبوں اور مومنین کی ہر بستی میں مجالس کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الجواد فاؤنڈیشن کی ملک گیر تحریک عزاء فاطمیہ سال گزشتہ کی طرح امسال بھی عقیدت و احترام کے ساتھ ہندستان کے مختلف شہر اور صوبوں اور مومنین کی ہر بستی میں مجالس کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

اطلاعات کے مطابق،علماء اور خطاء اور ذاکرین نے سیرت بنتِ رسول پر روشنی ڈالتے ہوئے اُنکے فضائل و مناقب بیان کیے مومنین کی ہر بستی اُنکے غم میں سیاہ پوش نظر آتی دکھائی دے رہی ہے۔

مصولہ خبروں کے مطابق، علماء و ذاکرین نے شہادت بنت رسول کو بیان کیا جسے مومنین نے پر نم آنکھوں کے ساتھ رسول اور آل رسول کی خدمت میں پُرسہ پیش کیا وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں عزائے فاطمیہ کو مومنین بڑے ہی عقیدت اور احترام کے ساتھ برپا کرتے نظر آرہے ہیں۔مولانا ادریس نے وادی کے بارہ ملا کے شہر میں اپنے مخصوص انداز میں ذکر مصائب بی بی دو عالم کو بیان کیا جسے منطقہ کی فضاؤں میں یا زہرا کی صدائیں گونج اٹھی اور اسی طرح ویسٹ بنگال کے علاقے کمار پور میں مولانا منیر نے مجلسِ کو خطاب کرتے ہوئے کہا بنتِ رسول کی عظمت اور منزلت کو اگر سمجھنا ہے تو رسولِ مکرّم کی حدیث پر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ عظمت بنتِ رسول کیا ہے۔

اسی طرح ایّامِ عزائے فاطمیہ کی مجلسِ جھانسی شہر کے عزا خانے میں منعقد ہوئی، جسکو مولانا فرمان عابدی صاحب نے خطاب کیا اور اسی سلسلے سے عزاء فاطمیہ کی مجلسِ مرزاپور میں مولانا عباس رضا صاحب عابدی نے خطاب کرتے ہوئے بنتِ رسول کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .