۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ایام فاطمیہ

حوزہ/ الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے ہندوستان کے مختلف شہروں و علاقہ میں شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسب سے مجالس کا آغاز ہوگیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے گوشے کنار سے موصول خبروں کے مطابق، مومنین کی ہر بستی میں عزائے فاطمیہ کی مجالس کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

آج لکھنؤ کے کربلا عبّاس باغ میں اسی سلسلے کی پہلی مجلس منعقد ہوئی، جسمیں ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت فرمائی مجلس کو مولانا محمد حسین حسینی  صاحب نے خطاب کیا۔

مجلس میں مولانا نے شہزادی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کے جناب فاطمہ کی حیاتِ پاک زندگی کے ہر ایک گوشے کے لیے مفید ہے اسلیۓ کہ جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا نے اپنے بچوں کی اس طرح سے تربیت کی کہ جو عالمِ انسانیت کے لیے نمونہ عمل قرار پائے، جنہوں نے دین محمدی کو بچایا اور عالمِ انسانیت تک پہونچایا۔

مجلس کے آخر میں مولانا نے شہزادی کے اوپر پڑے مصائب و آلام کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادی پر ایسی مصیبتیں پڑی کہ اگر دن کی روشنی پر پڑتے تو رات کی تاریکی میں بدل جاتے جسکو سنکر مومنین کی آنکھوں سے اشکوں کا سیلاب جاری ہوگیا و کربلا عبّاس باغ یا زہرا یا زہرا کی صداؤں سے گونج اٹھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .