۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا سید احمد علی عابدی

حوزہ/وقف کی جائیدادیں اور زمین وقف کرنے والے کی طرف اللہ کی راہ میں اور امام حسین علیہ السلام کو دی جانے والی امانت ہے اس کی حفاظت اور اس کا استعمال بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے ساتھ ہی اس ذمہ داری کو اٹھانے والے کو بہت مضبوط اور ذمہ دار کاندھوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پٹنہ/بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ کے دفتر میں فرقۂجعفریہ کے قائد اعظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ علی حسینی سیستانی مدظلہ العالی کے ہندوستان میں نمائندہ حجۃ الاسلام مولانا احمد علی عابدی صاحب نجفی ہاوس ممبئی کی تشریف آوری شیعہ وقف بورڈ کی تاریخ کے باب میں ایک نہایت خوشگوار اضافہ ہے۔ انہوں نے یہاں آکر بورڈ کو کو زینت بخشی، انہوں نے اس دوران وقف سے متعلق اپنے نہایت قیمتی مشوروں سے نوازا مولانا موصوف نے بورڈ کے دفتر کا مفصل معائنہ کیا اور تمام باتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ وقف کی جائیدادیں اور زمین وقف کرنے والے کی طرف اللہ کی راہ میں اور امام حسین علیہ السلام کو دی جانے والی امانت ہے اس کی حفاظت اور اس کا استعمال بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے ساتھ ہی اس ذمہ داری کو اٹھانے والے کو بہت مضبوط اور ذمہ دار کاندھوں کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقف املاک کا صحیح استعمال اور اسے مستحق تک پہنچانا ہی کمال ہے یہ باتیں شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید افضل عباس نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہیں۔

جناب افضل عباس نے کہا کہ مولانا احمد علی عابدی صاحب کا ہماری دعوت قبول کرنا اور بورڈ میں تشریف لانا ہمارے لیے باعث فخر و انبساط ہے انہوں نے یہاں آکر نہ صرف اپنے قیمتی مشوروں سے ہمیں نوازا بلکہ وقف جائیداد کا بہتر استعمال کرنے کے سلسلے میں بھی اپنے مفید اور کارآمد مشورے دیے۔

صدر موصوف نے کہا کہ مولانا عابدی کے ساتھ مولانا علی رضا اشتر اور دہلی سے تشریف لائے سفینۃ النجاۃ کے صدر مولانا شبیب حسینی صاحب نے بھی ہماری دعوت پر لبیک کہا اس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

ان حضرات کے آمد کی خاص بات یہ رہی کہ مولانا احمد علی عابدی صاحب کی اقتدا میں بورڈ کے بیت الصلاۃ میں نماز باجماعت ادا کی گئی، افضل عباس نے کہا کہ مولانا عابدی صاحب نے ہم لوگوں کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ افضل عباس اور ان کے شانہ بشانہ چلنے والے افراد بہتر طریقے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے اور جو حق ہے اسے ادا کریں گے جناب افضل عباس نے مزید کہا کہ میٹنگ کے دوران بورڈ کے ذریعے کیے جانے والے مستقبل کے پلان یعنی بڑے پیمانے پر عالیشان ہاسپیٹل بنانے اور بچوں کو اعلی تعلیم اسکول، کالج مقابلہ جاتی امتحانات وغیرہ کے سلسلے میں بھی مولانا موصوف سے مفصل گفت وشنید ہوئی، مولانا عابدی صاحب نے بورڈ کی کوششوں کو سراہا اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔

نشست کے آخر میں جناب افضل عباس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات اپنا قیمتی وقت نکال کر بورڈ میں تشریف لائے اس کے لئے ہم آپ کے تہہِ دل سے ممنون و مشکور ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .