۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
News ID: 365111
15 جنوری 2021 - 18:14
رسم اجرا شجرہ سادات چھولس

حوزہ/ انٹرنیشنل نورمائکرو فلم سینٹر دہلی نے قدیمی شجروں کی مدد سے سادات چھولس کا شجرہ آمادہ کردیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مومنین عباس نگر چھولس سادات نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیشنل نورمائکرو فلم سینٹر دہلی نے قدیمی شجروں کی مدد سے سادات چھولس کا شجرہ آمادہ کردیا گیا ہے۔

جس کا رسم اجرا 17/جنوری 2021 بروز اتوار بمقام بڑا امام باڑہ عباس نگر چھولس سادات ضلع نوئیڈا صوبہ یوپی میں  منعقد کیا جا رہا ہے۔

جس میں سفیر جمہوری اسلامی ایران عالی جناب ڈاکٹر علی چگینی صاحب اور دیگر مہمان شرکت فرما رہے ہیں لہذا  تمام علماء و مؤمنین خصوصا  سادات چھولس سے شرکت کی استدعا کی گئ ہے ۔

شجرہ کی رونمائی کا مقصد یہ ہے کہ نسل فاطمہ کو ایام فاطمیہ میں متعارف کرایا جاۓ اور ہر شخص اس شجرہ میں اپنا نام دیکھ لے اگر کوئی کمی یا زیادتی نظر آئے تو اسے تحریر کی شکل ارسال کریں تاکہ اسکی اصلاح کی جا سکے نیز شجرہ کے بارے میں اپنا نظریہ بھی ضرور ارسال کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .