رسم اجرا
-
مولانا شہوار نقوی کی ایک اور تصنیف منظر عام پر
حوزہ/ مولانا شہوار حسین نقوی کی نئی تصنیف ‘تذکرہ علامہ میر حامد حسین (صاحب عبقات الانوار) کی رسم اجرا امروہا میں انجام پائی۔
-
بین الاقوامی مبلغ اور ثقافتی کارکن:
غیر ایرانی طلباء ہالیووڈ کی فلمیں دیکھ کر نہیں بلکہ کتابیں پڑھ کر شیعہ ہو ئے ہیں!
حوزہ/ ارجنٹائن میں تبلیغ دین میں مصروف مبلغ نے کہا: قم میں دسیوں ہزار غیر ایرانی طلباء ہیں جو کتابیں پڑھ کر شیعہ ہوئے اور ان میں سے کوئی بھی ہالی ووڈ فلمیں دیکھ کر شیعہ نہیں ہوا ہے۔
-
مجمع علماء وخطباء حیدرآباد کا معرفت مہدویت پر شہر حیدرآباد ہند میں عظیم الشان سمینار:
عصر حاضر میں مومنین کو مرجعیت سے قریب کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہے: حجۃ الاسلام سید اشرف علی غروی
حوزہ/ مجمع علماء وخطباء حیدرآباد کی جانب سے معرفت مہدویت پر شہر حیدرآباد ہند میں ایک عظیم الشان سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء ،خطباء اورمومنین نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔
-
کتاب ‘‘فلسفہ تقلید ’’ کی رسم اجرا
حوزہ/ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے نامور استاد اور مرجع قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے فرزند حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد باقر سیستانی نے مفصل اور ضخیم کتاب ‘‘حول التقلید’’ تالیف و ترتیب کی۔ جسمیں آپؑ نے اجتہاد و تقلید کی حقیقت اور اس کے جواز و عدم جواز پر سیر حاصل بحث کی ہے اور اس سلسلہ میں اعتراضات و شبھات کے جوابات بھی رقم کئے ہیں۔
-
قم المقدسہ میں ’مجمع جہانی شیعہ شناسی ‘کی جانب سے ہندوستان کے پارسیوں پر مبنی کتاب کی رسم اجرا
حوزہ/ ہندوستانی پارسیوں کے متعلق لکھی گئی کتاب ’پارسیان ہند‘ کی نقاب کشائی کی تقریب میں حوزہ علمیہ ایران کےعلمائے کرام کی موجودگی میں منعقد ہوئی، کتاب کا موضوع ہجرت کرنے والے ایرانی زرتشتیوں کی تاریخ، ثقافت اور تہذیب کے متعلق ہے۔
-
نمائندہ ولی فقیہ ہند نے کیا سہ ماہی رسالہ’ مقصد حسینی‘ کا رسم اجرا
حوزہ/ نمائندہ ولی فقیہ برائے ہندوستان آقائے مہدی مہدوی پور نے اپنے دست مبارک سے رسالہ کا رسم اجراکیا۔ انہوں نے رسالہ کے رسم اجراکے موقع پر جوانوں کو نصیحت کی ۔ انہوں کہا کہ جوانی کی قدرو قیمت کو پہچانیں ، اسے ضائع نہ ہونے دیں بلکہ اطاعت الٰہی میں بسر کریں ۔
-
امروہا میں ‘اردو مرثیہ کے پانچ سو سال’ کتاب کی رسم اجرا
حوزہ/ اس کتاب کی تاریخی اور دستاویزی حیثیت اس لحاظ سے مسلم اور مستحکم ہو گئی ہیکہ اس میں مولا علی علیہ السلام۔ سیدہ طاہرہ بی بی فاطمہ زہرا اورجناب عقیل ابن ابیطالب کی دختر کے عربی مراثی اور شاعر محمد و آل محمد معروف عربی قصیدہ گو فرزدق کا کلام مع اردو ترجمہ شامل ہے۔
-
کتاب ’’تاریخ جامعہ جوادیہ ،بنارس ‘‘ کی رسم اجراء
حوزہ/ انٹر نیشنل نور مائیکرو فلم سینٹر نئی دہلی کی جانب سے طبع شدہ کتاب ’’تاریخ جامعہ جوادیہ ،بنارس ‘‘ تالیف حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ کی رسم اجراء علمائے کرام کے دستہائے مبارک سے ہونا قرار پایا ہے۔
-
نجف اشرف میں "المشکاة" نامی خصوصی رسالہ کا رسم اجراء
حوزہ/ مرکز زہراء سلام اللہ علیہا نجف اشرف میں المشکاۃ فاؤنڈیشن نجف اشرف کے زیر اہتمام ”المشکاة“ نامی خصوصی رسالہ وقت کی ضروت کے تحت بعنوان ”القرآن“ (شمارہ نمبر- 1-) عمل میں آیا جسمیں نجف اشرف کے بزرگ علماء و طلاب نے شرکت کی۔
-
ریاست مجتمع آموزس فقہ قم کے ہاتھوں "حضرت ابوالفضل العباسؑ،حیات اور کارنامے" نامی کتاب رسم اجرا
حوزہ/ قرآن و عترت فاونڈیشن ،علمی مرکز،قم،ایران نے آج ایک نایاب کتاب باب الحوایج غازی علمدار کے عنوان سے کتاب کے نشر کے ساتھ اسکا رسم اجرا کیا۔
-
پھندیڑی سادات کے شجرہ کا رسم اجراء ہوگیا
حوزہ/ محققین ادارہ نور انٹرنیشنل مایکرو فلم سینٹر خانہ فرھنگ جمہوری اسلامی ایران (نئی دہلی) کی انتہک کاوشوں کے بعد پھندیڑی سادات کے شجرہ کا رسم اجراء ہوا۔
-
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے "جرنل آف لا اینڈ رلیجیئس افیئرس" کی رسم اجرا کی تقریب
مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے لا میگزین کا آغاز کیا ہے، اس کا بنیادی مقصد ہندوستان میں قانون شریعت کی تفہیم، اعتراضات کے جوابات اور عدالتوں کے فیصلوں کا تجزیاتی مطالعہ ہے، امید کی جا رہی ہے کہ اس میگزین کے ذریعہ وکلا ، ججوں اور ماہرین قانون کو اسلامی قانون کی معنویت اور ہمہ گیریت سے آگاہ کرنا آسان ہوگا۔
-
نجف اشرف میں کتاب "جہات عزاداری" کا رسم اجرا
حوزہ/ عراق کے مدرسہ الصراط المستقیم میں کتاب "جہات عزاداری"تصنیف علامہ سید ارتضی حسین نقوی کا رسم اجرا، علماء و فضلاء نجف اشرف کے ہاتھوں سے ہوا۔
-
کتاب "زینب کبریٰ (س) ولادت سے رحلت تک " کا رسم اجر
حوزہ/ قرآن وعترت فاونڈیشن علمی مرکز قم ،ایران کی جانب سے کتاب "زینب کبریٰ س ولادت سے رحلت تک" جسکے مصنف حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علامہ مبین رضوی ہیں کی رونمائی علماء و افاضل قم المقدسہ ایران کے ہاتھوں انجام پائی۔
-
کتاب "معراج عشق" کی رسم اجرا و تقریب رونمائی
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا محمد معراج خان رنوی کی کتاب" معراج عشق"( مجموعۂ مناقب) شہر مدراس کے معروف علماء شعراء ادباء نقاد مصنفین مولفین مومنین کرام کی موجودگی میں رسم اجرا وکتاب ھذا رونمائی عمل میں آئی۔
-
"کتاب نُدرۃُ البیان" مجموعہ تقاریر نادرۃ الزمن علامہ سید ابن حسن نونہروی طاب ثراہ کا رسم اجرا
حوزہ/ حضرت آیۃ اللہ العظمی، نادرۃُ الزمن علامہ سید ابن حسن نونہروی طاب ثراہ کی تقریروں کا مجموعہ، بہ نام ندرۃ البیان، مؤلف و مرتِّب مولانا سید کلب حسن نونہروی، قم المقدسہ ایران میں المظاہر فاؤنڈیشن (نونہرہ، غازی پور، یو پی۔ ہندوستان ) نے شائع کیا ۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز کے اردو ویب سائیٹ کا افتتاح
حوزہ/ موسسہ امام المنتظر قم کے پرنسپل اور وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمن محمد حسن نقوی نے امام المنتظر ہال میں منعقدہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا آفیشل خبررساں ادارہ وفاق ٹائمز کے اردو زبان سیکشن کی باضابطہ افتتاحی تقریب عمل میں آئی۔
-
انٹر نیشنل نور مائکرو فلم سینٹر دہلی نے سادات چھولس کے شجرہ کا رسم اجراء کیا
حوزہ/ بڑا امام باڑہ عباس نگر چھولس سادات ضلع نوئیڈا صوبہ یوپی میں انٹر نیشنل نور مائکرو فلم سینٹر کی جانب سے چھولس سادات کے شجرہ کا رسم اجرا کیا گیا۔
-
رسم اجرا شجرہ سادات چھولس
حوزہ/ انٹرنیشنل نورمائکرو فلم سینٹر دہلی نے قدیمی شجروں کی مدد سے سادات چھولس کا شجرہ آمادہ کردیا گیا ہے۔
-
آل انڈیا شیعہ کونسل دہلی کی طرف سے سفیر ایران کے ہاتھوں کتاب "زندہ شہید" کا رسم اجرا
حوزہ/ شہدائے اسلام کی برسی کے موقع پر منعقد مجلس ایصال اور جلسۂ تعزیت میں آل انڈیا شیعہ کونسل کی طرف سے کتاب زندہ شہید کے تیسرے انڈیشن کا رسم اجرا عمل میں آیا۔ یہ پروگرام آل انڈیا شیعہ کونسل کی طرف سے مصطفی باد دہلی میں منعقد ہوا ۔