۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
نواب واجد علی شاہ

حوزہ/ لکھنؤ یونیورسٹی کےشعبۂ علوم مشرقیہ کی جانب سے نواب واجد علی شاہ کی حیات و خدمات پربین الاقوامی سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شعبۂ علوم مشرقیہ کے سربراہ ڈاکٹر ارشد جعفری نے سیمینار کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ عنقریب لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبۂ علوم مشرقیہ میں ’’ سلطنت اودھ میں شعروادب،فنون لطیفہ،تہذیب و ثقافت اور سیاست و مزاحمت کے فروغ میں نواب واجد علی شاہ کا کردار‘‘ کے موضوع پر چار روزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

جس میں ہندوستان، امریکہ، بنگلہ دیش، افغانستان، ایران اور دیگر ممالک  کے ۱۰۰ سے زیادہ محققین، اسکالرز اور دانشور حضرات شرکت کریں گے ۔

ڈاکٹر ارشد جعفری نے بتایاکہ سنہ ولادت ۱۸۲۲ کے مطابق سلطان عالم واجد علی شاہ کے تولد کو ۲۰۲۱ میں ۲۰۰ سال ہورہے ہیں جس کی مناسبت سے ان کی شخصیت اور خدمات پر چار روزہ بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ لیا گیاہے ۔

عنقریب سیمینار کی تفصیلات اور تاریخوں کا اعلان کردیا جائے گا۔ ڈاکٹر ارشد جعفری نے بتایاکہ سیمینار کی تیاریاں شباب پر ہیں اور بہت جلد سیمینار کے بار ے میں مکمل تفصیلات سے باخبر کردیا جائے گا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .