۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اورنگ زیب لین

حوزہ/ایک طرف اورنگزیب کا نام بدلنے کی سیاست مہاراشٹرمیں ہورہی ہے، دوسری طرف دہلی میں بھی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس سے سمجھ میں آتاہے کہ شرپسندوں کے حوصلے کس قدربلندہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کی قومی دارالحکومت دہلی میں مسلم حکمرانوں کے تعلق سے زہر گھولنے کا کام وقفہ وقفہ سے جاری ہے اسی طرح کے ایک واقعہ میں میں شرپسندوں نے اورنگ زیب لین کے سائن بورڈکوخراب کردیا۔اور اس پر گرو تیغ بہادر کا نام چسپاں کرنے کی کوشش کی۔

فرقہ پرست عناصر نے یہ حرکت صبح کے اولین وقت انجام دے رہے تھے کہ پولیس کو اس کی اطلاع مل گئی، اور پولیس وہاں پہنچی اور دیکھا کہ انوراگ بھارگوا نامی شخص کی قیادت میں 11 افراد این ڈی ایم سی سائن بورڈکوخراب کررہے ہیں۔ جس پر اورنگ زیب کا نام لکھا گیا تھا۔ پولیس نے موقع پر ہی ان تمام لوگوں کو گرفتار کر لیا۔انوراگ بھگوا اور اس کے ساتھی اورنگ زیب کے سائن بورڈکوہٹارہے تھے اور اس پر گرو تیغ بہادر لین لکھا ہوا ایک پوسٹر چسپاں کر رہے تھے۔ پولیس انوراگ بھارگوا اور اس کے ساتھیوں کو تغلق روڈ پر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔ جہاں ان تمام ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

ایک طرف اورنگزیب کا نام بدلنے کی سیاست مہاراشٹرمیں ہورہی ہے، دوسری طرف دہلی میں بھی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس سے سمجھ میں آتاہے کہ شرپسندوں کے حوصلے کس قدربلندہیں۔ہفتہ کی صبح کچھ فرقہ پرست عناصر نے اورنگزیب لین پر سائن بورڈکوخراب کردیا۔یہ واقعہ 9 جنوری کی صبح کو پیش آیا ، جب پی ایس تغلق روڈ پر کھڑی پولیس کو صبح 5.40 بجے اطلاع ملی کہ کچھ لوگوں کا ہجوم اورنگ زیب لین پر جمع ہوگیا ہے۔ یہ خبر ملتے ہی موٹرسائیکلوں پر تعینات پولیس عملہ 5 منٹ کے اندر ہی موقع پر پہنچا ، جہاں پولیس نے دیکھاہے کہ انوراگ بھارگوا نامی شخص کی سربراہی میں 11 افراد این ڈی ایم سی سائن بورڈکوخراب کررہے ہیں۔ جس پر اورنگزیب کا نام لکھا گیا تھا۔

پولیس نے موقع پر ہی ان تمام لوگوں کو تحویل میں لے لیا۔انوراگ بھگوا کا تعلق ہریانہ کے کرنال سے ہے اور وہ پیشے سے وکیل ہیں۔یہ لوگ اورنگ زیب کے سائن بورڈکوہٹارہے تھے اور اس پر گرو تیغ بہادر لین لکھا ہوا ایک پوسٹر چسپاں کر رہے تھے۔ پولیس انوراگ بھارگوا اور اس کے ساتھیوںکو تغلق روڈ پر پولیس کے ٹھکانے لے گئی ہے۔ جہاں ان تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔حال ہی میں شیوسینا نے بھی مہاراشٹر میں اورنگ آباد کا نام تبدیل کرکے سمبھاجی نگر رکھنے کا اعلان کیا ہے جس پر احتجاج مہاراشٹراحکومت کے اتحاد کے اندر شروع ہواہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .