۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجۃ الاسلام شیخ احمد ارمان

حوزہ/ پاکستان میں ایک بار پھر اہل البیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے خون سے ہولی کھیلا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ والجماعت جامع مسجد لرسی پشکم کرگل, لداخ کا سانحہ مچھ پر اظہارِ افسوس اور پاکستان میں شیعہ بالخصوص ہزارہ شیعوں کی نسل کشی کو روکنے میں حکومت پاکستان کی ناکامی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یزید وقت کے دہشتگردوں نے ایک بار پھر انسانیت کو داغدار کیا اور پاکستان میں ایک بار پھر اہل البیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے خون سے ہولی کھیلا گیا۔

انہون نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے مچھ کے مقام پر گیارہ مزدوروں جو قبیلے سے تھا اور جن کا تعلق مسلک اہل البیت علیہم السلام سے تھا بے دردی سے قتل عام پاکستان میں شیعہ قوم کے خلاف جاری جارحیت کی زندہ مثال ہے، ان شہیدوں کا صرف یہی قصور تھا کہ وہ اہل البیت علیہم السلام سے متمسک تھے۔

واضح رہے کہ سانحہ مچھ کوئٹہ میں شیعوں کے قتل عام کے خلاف اپنی جذبات کا اظہار کرنے کیلئے 8 جنوری 2021 کو پشکم میں جمعتہ المبارک کے موقع پر امام جمعہ والجماعت جامع مسجد لرسی پشکم کرگل, لداخ ہندوستان حجت الاسلام والمسلمین آقای شیخ احمد ارمان کی قیادت میں ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا سینکڑوں کی تعداد میں مرد و زن, بزرگ اور بچوں نے نے شرکت کی۔ امام جمعہ والجماعت نے اس دلخراش واقعے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدائے کے لواحقین و پوری شیعہ قوم اظہارِ یکجہتی کی اور شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

جلسے سے قبل امام جمعہ والجماعت لرسی مسجد پشکم نے جمعہ کی اجتماع سے اپنے خطاب میں حکومت پاکستان کو وہاں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی پر بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائیں، شیخ احمد ارمان نے حکومت ہندوستان سے اپیل کی کہ وہ عالمی سطح پر حکومت پاکستان کے خلاف احتجاج درج کرے اور پاکستان میں اقلیتوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عالمی سطح پر اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کریں۔

جلسہ دعائیہ کلمات بالخصوص شہدائے کوئٹہ کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ اور دعائے فرج کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .