۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مسجد و معبد در کرالای هندوستان، دروازه ورودی مشترک دارند

حوزہ/ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں مسلمانوں کی بلال مسجد اور ایک ہندو مندر کے مابین مشترکہ داخلی محراب بنا کر بین المذاہب ہمدردی اور یکجہتی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے newindianexpress،سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست کیرالہ کے رہائشی علاقے کاسرگوڈ میں مسلمانوں کی ایک مسجد اور ہندو مندر نے مشترکہ داخلی دروازہ تیار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق،مذاہب کے مابین یکجہتی اور ہمدردی پیدا کرنے اور اس علاقے کے لوگوں میں دوستی کی فضاء قائم کرنے کے لئے اس داخلی دروازے کا ایک محراب ہے۔اس داخلی دروازے کو ، دھات کے پرانے ڈھانچے سے تیار کیا گیا ہے جو کہ تقریباً 20 سال سے پہلے وجود میں آیا ہے اور اس پر مسجد اور مندر کے نام درج ہیں۔اس دروازے کی دائیں طرف مسلم ہلال چاند اور بائیں طرف ہندوؤں کے مقدس خداکا مجسمہ نصب ہے۔

مندر کے سربراہ مولوتنگل کے مطابق ، دونوں مراکز کے بانیوں نے سڑک پر مشترکہ محراب بنانے کے لئے رقم دی۔

مسجد کے خطیب عبد القادر نے کہا کہ اس داخلی راستے کو ہمدردی پیدا کرنے کے لئے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا تھا اور اس کی وجہ سے مختلف مذاہب کے لوگوں میں دوستی ہوئی۔

معبد کے سربراہ کا مزید کہنا تھا  کہ معبد میں تہوار کے دوران، مسجد انتظامیہ کی جانب سے ہماری خاطر خواہ پذیرائی بھی کی جاتی ہے۔

اسی طرح ، مولوی قادر نے کہاکہ جب ہم عید میلادالنبی کا جشن مناتے ہیں تو ، مندر انتظامیہ لوگوں میں نذر و نیاز تقسیم کرتی ہے۔

دونوں مذہب (ہندو اور مسلمان)مسجد اور معبد کی تعمیر نو اور مرمت میں بھی ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .