۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
یاد شہداء

حوزہ/ جوانان سرسی سادات کی جانب سے امام بارگاہ شرقی میں یاد شہداء کے عنوان سے منعقدہ قومی سیمنار میں ڈاکٹر محمد علی ربانی ودیگر مقررین کا اظہار خیال، جنرل شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس اور دیگر شہداء کی یاد دنیا کے تمام انسانوں خصوصاً مسلمانوں کو پورے وقار و احترام سے منانی چاہئیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرسی سادات/ ایثار و انسانیت کے علمبردار اور عالمی اسلامی سلطنت کے جنرل شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس اور دیگر شہداء کی یاد دنیا کے تمام انسانوں خصوصاً مسلمانوں کو پورے وقار و احترام سے منانی چاہئیے۔ کیونکہ اس جری شہید نے پوری دنیا کو داعش کے خطرناک منصوبوں سے نجات دلائی ہے۔ عراق میں ہندوستانی نرسوں کی حرمت اور جان بچانے والے یہی ذہین قاسم سلیمانی تھے۔

ان خیالات کا اظہار بیدار جوانان سرسی سادات کی جانب سے امام بارگاہ شرقی میں یاد شہداء کے عنوان سے منعقدہ قومی سیمنار میں ڈاکٹر محمد علی ربانی کلچرل کونسلر جمہوری اسلامی ایران نئی دہلی، آل انڈیا شیعہ علماء کونسل دہلی کے صدر مولانا جنان اصغر مولائی، ڈاکٹر مہدی باقر پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ، معروف سماجی کارکن سجاد حسین کرگلی، عنایت علی بیگ کرگل، مولانا محمد عالم مظفر نگر اور مقامی علماء و دانشواران نے کیا۔

قاری شیخ محمد طحہٰ شاعری کی تلاوت کلام ربانی سے شروع ہونے والے اس عظیم الشان قومی سیمنار میں مقررین نے انسانیت کی راہ میں اپنی قیمتی جان قربان کرنے والے شہید قاسم سلیمانی و دیگر شہدا کو ان کی عظمتوں اور قربانیوں کا اقرار کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔

سیمنار میں معروف شعراء الحاج رضا سرسوی، حسن مہدی سرسوی اور سلمان سرسوی نے ان عظیم شہداء کو بہترین خراج عقیدت ادا کیا ۔ 

آخر میں مولانا میثم عباس مظفر نگری نے شہدائے کربلا کے مصائب پیش کئے، دعائے امام زمانہ (عجل) و زیارت قاری شیخ طحہٰ شاعری نے کرائی،نظامت ڈاکٹر مہدی باقر جبکہ صدارت ڈاکٹر علی ربانی نے کی۔

اس موقع پر نواب الحسن، عظیم زیدی، حسن مہدی، جری عباس، انجئینر کاشف جعفری، حاجی آصف علی، دانش حسینی، مولانا احتشام علی، مولانا محمد عباس، مولانا حسن سرسوی، مولاناقاضی حسین رضا، مولانا قاضی سبحان اصغر، پروفیسر محمد حسین جعفری اس کے علاوہ سیمنار میں تمام شعبہ ہاے زندگی کے ممتاز افراد نے کثیر تعداد میں اپنی شرکت اور نعروں سے شہداء کی حمایت اور ظالموں خصوصاً امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اظہار بیزاری کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .