۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
مولانا اختر عباس جون

حوزہ/ سرسی سادات، یوپی کے مومنین کی جانب سے سے یادِ شہداء - "ایک شام پیروان کربلا کے نام" کی مناسبت پر ایک روحانی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بیرونی و مقامی علمائے کرام و مومنین نے شرکت کی۔جسمیں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا اختر عباس جون کو ان کی مسلسل قومی و تبلیغی خدمات کی بنا پر ولایت ایوارڈ سے نوازا گیا

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرسی سادات، یوپی کے مومنین کی جانب سے سے یادِ شہداء - "ایک شام پیروان کربلا کے نام" کی مناسبت پر ایک روحانی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بیرونی و مقامی علمائے کرام و مومنین نے شرکت کی۔

شرکاء میں حجۃ الاسلام والمسلمین آقا اختر عباس جون ، ہندوستان میں مقیم ایران کلچرل کاؤنسلر ڈاکٹر علی ربانی، حجۃ الاسلام مولانا جنان اصغر مولائی، مولانا میثم عباس امام جمعہ و جماعت مسجد سادات سرسی و دیگر علماء کرام، شعراء کرام موجود رہے۔ شعراء میں جناب کیفی سنبھلی صاحب، جناب حسن مہدی سرسوی صاحب اور جناب وقی عباس جری صاحب،جناب عزادار حسین عابدی صاحب،جناب محبوب رضوی ہلوری صاحب،اور دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز قاری قرآن مولوی عطا عابد معروفی صاحب نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب شبیہ سرسوی صاحب نے ترانہ پڑھا۔

اس پروگرام کے اختتام پر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا اختر عباس جون کو ان کی مسلسل قومی و تبلیغی خدمات کی بنا پر ولایت ایوارڈ سے نوازا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .