۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ سبطین سرسوی

حوزہ/ خطبہ صدارت سے سامعین کو محظوظ کرتے ہوے مولانا سید فراز واسطی صاحب نے علامہ کی کتب ، البرھان ، کشف الااسرار ، خلافت الاہیہ ، پر روشنی ڈالتے ہوے بیان کیا کہ اھل سرسی کے لیے یہ بات قابل فخر ہے کے سرسی کے عالم دین کی لکھی ہوئی کتابیں تمام عالم اسلام کو اپنے چشمہ فیض سے سیراب کر رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گذشتہ شب مولانا چودھری سید احتشام علی نقوی امام جمعہ سرسی سادات کے زیر اہتمام ایک شام علامہ سبطین کےنام کے عنوان سے مولانا سید فراز واسطی صاحب سیتھلی کے زیر صدارت محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا۔

جس کا آغاز تلاوت حدیث کسا سے مولانا سید سبحان اصغر نجفی صاحب نے فرمایا اور نظامت کے فرائض جناب معصوم سرسوی نے انجام دیے منظوم سلسلہ کا آغاز مترنم شاعر جناب حسین سلمہ نے نعت پاک سے کیا۔

مقررین میں مولانا جناب منظر نقوی صاحب نے مجمع کو خطاب کرتے ہوے مولانا احتشام صاحب کے اس عمل کو سراہتے ہوے کہا دیر سے ہی سہی کسی نے تو علامہ سبطین سرسوی کو سرسی میں پہلی دفعہ یاد کیا اور اسی طرح تمام علما گذشتگان اور شعرا پیشینیان کو یاد کیا جانا چاہیے۔

خطبہ صدارت سے سامعین کو محظوظ کرتے ہوے مولانا سید فراز واسطی صاحب نے علامہ کی کتب ، البرھان ، کشف الااسرار ، خلافت الاہیہ ، پر روشنی ڈالتے ہوئے بیان کیا کہ اھل سرسی کے لیے یہ بات قابل فخر ہے کے سرسی کے عالم دین کی لکھی ہوئی کتابیں تمام عالم اسلام کو اپنے چشمہ فیض سے سیراب کر رہی ہیں۔

مقررین کے علاوہ شعرا میں بلال سرسوی ، زمن سرسوی ، نوشاد سنبھلی ، عابس سرسوی ، حسن سرسوی، محتشم سرسوی ، وقار سرسوی ، عرفی سرسوی ، عالمی شہرت یافتہ شاعر اختر سرسوی ، ثامن سرسوی ، شبیہ حیدر سرسوی ، انقلاب سرسوی، نے علامہ کو یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور بستی کے بزرگ عالم دین مولانا منور رضا صاحب نے دعائیہ کلمات سے محفل کو منزل اختتام تک پہنچایا۔

مسالمہ کے آخر میں بستی میں دینی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو علامہ سبطین ایوارڈ سے نوازہ گیا جسمیں مرثیہ خوانی کے لیے ماسٹر خورشید انور ارم سرسوی، تحت الفظ مرثیہ خوانی کے لیے چودھری ثامن سرسوی، نوحہ خوانی میں دل سوز لب و لہجہ کے مالک مرحوم نواب سرسوی ، دنیا میں منقبت خوانی کے لیے الگ لب لہجہ سے اپنی پہچان بنانے والے شاعر مرحوم ساحل سرسوی ، رثائی ادب میں اپنا الگ مقام رکھنے والے شاعر مرحوم نیر سرسوی، انقلاب سرسوی، اختر سرسوی ، سرسی میں دینی خدمات کے لیے مولانا اقتدار مھدی مرحوم اور مولانا منور رضا صاحب ، اور آخر میں نبیرہ علامہ سبطین ماسٹر ظفر عباس جعفری کو علامہ سبطین ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

محفل کے اختتام پر مولانا چودھری سید احتشام علی نقوی صاحب نے جملہ حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور توزیع نذر امام کا اہتمام کیا، شرکاء میں مولانا شمیم ، مولانا شوذب ، مولانا منظر عباس ، مولانا ثمر عباس ، مولانا سبحان اصغر ، مولانا اقرار رضا ، مولانا منور رضا ، مولانا فراز سیتھلی ، مولانا عامر ، مولانا محمد حسن ، مولانا انعام رضا ، مولانا محمد جابر ،چودھری رستم رضا ، چودھری منظر رضا ، چودھری حسن عارف ، قمر وکیل ، ماسٹر قمر عباس چودھری وصیت عباس وغیرہ شریک رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .