۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا قنبر سرسوی

حوزہ/ عزادارانِ حسینؑ کو  مجلسوں سے سماج کے تمام طبقات تک دین اسلام کی صحیح تصویر پہونچانی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرسی/ دین اسلام عقل و شعور کا مذہب ہے ۔ اسلام میں کوئی جبر ہے اور نہ ظلم ، یہاں اپنے عزیزوں اور پڑوسیوں کے حقوق کو احکام کی ادائیگی  پر تر جیح دی گئی ہے لیکن یہ تعلیمات صرف ان تک پہونچیں جنھوں نے دین اسلام وارثین پیغمبرؐ یعنی اہلیبتؑ سے لیا۔ ان خیالات کا اظہار خطیب اہلیبتؑ الحاج سید قمر عباس نقوی قنبر سرسوی نے امامبارگاہ حضرت ابو الفضل العباسؑ میں خانوداہ مولانا سید نظائرحسین نقوی مرحوم کی جانب سے منعقدہ عشرہ اربعین کی الودعی مجلس کو کوویڈ 19 کے پروٹوکولز کے ساتھ خطاب کرتے ہوۓ کیا۔

تقریر جاری رکھتے ہوئے مولانا قنبر سرسوی  نے مزید کہ مرسل اعظمؐ کا ارشاد گرامی ہے کہ حسینؑ چراغ ہدایت ہیں لہذا ہم سبکو فرش عزا سے پیغام حسینؑ کو زندہ رکھنا ہے ، فرش عزاِ حسینؑ ایسی ویکسین ہے جو دین کو دشمنانانِ دین کے حملوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ عزادارانِ حسینؑ کو  مجلسوں سے سماج کے تمام طبقات تک دین اسلام کی صحیح تصویر پہونچانی ہے۔ آخر مجلس میں اسیران کربلا پر ہوئے ظلم ، شہادت یتیم حسینؑ شہزادی سکینہ کا دلسوز منظر پیش کیا  جبکہ شرکاء مجلس نے حق گریہ ادا کرتے ہوئے خوب اجر رسالت ادا کیا۔ مجلس میں مرثیہ خوانی سید خورشید انور زیدی ارم سرسوی ، پیش خوانی ڈاکٹر غضنفر عباس نقوی اور نوحہ خوانی انجمن شمیم ایمان کے صاحبِ بیاض مومن جان ابن نواب سرسوی مرحوم نے کی۔

عشرہ کی دیگر مجالس کو مولانا سید منظر عباس نقوی سرسوی، جنرل سیکرٹری مولانا تنویر حسین فاونڈیشن، مولانا محمد فراز زیدی ، مولانا سید ثمر عباس ،  مولانا سید منور رضا ، مولانا سید صفی اصغر نجمی ، مولانا قاضی سید سبحان اصغر ۔ ذاکر اہلیبتؑ چودھری سید ثامن سرسوی (تحت الفظ) مولانا سید شمیم حیدر قُمی نے خطاب کیا جبکہ سید ضیغم حسین ، نسیم الحسن نقوی ، حاجی غدیر الحسن، سید گلشن رضا، وقار مہدی زیدی ،  سید خاور رضا ، چودھری ببر علی نقوی ، سید کبیر اجمل ، سید خورشید انور ارم سرسوی نے سوز خوانی اور انجمن بہار عزا ، انجمن فیضِ پنجیتن اور انجمن شمیمِ ایمان  نے نوحہ خوانی فرمائی۔

مجالس میں مولانا محمد حسن سرسوی ،  مولانا میثم حسین زیدی ، اختر سرسوی ،  سید قمر عباس مولائی، حاجی گوہر عباس نقوی ، عرفی سرسوی ،  ڈاکٹر غضنفر عباس نقوی ، سید منے ، سید فیروز عباس نقوی ، زین سرسوی ، ایڈویکٹ سید قمر عباس نقوی،  ایڈویکٹ سید کاظم حسین، ایڈویکٹ، غضنفر علی زیدی،  ڈاکٹر انوار حسین زیدی ، ڈاکٹر محمد عباس نقوی ، انجینئر اطہر عباس نقوی ۔ انجینئیر سید ریحان عباس نقوی کربلائی ۔سید کرار رضا کربلائی  کے ساتھ مختلف شعبہائے زندگی کے ممتاز افراد نے شرکت فرمائی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .