۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
میرٹھ میں تحت اللفظ مرثیہ خوانی کی مجلسوں کا عشرہ جاری

حوزہ/ میرٹھ میں ‘انجمن فروغ تحت اللفظ’ کے زیر اہتمام عزا خانہ چھوٹی کربلا میں تحت اللفظ مرثیہ خوانی کا عشرہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میرٹھ میں ‘انجمن فروغ تحت اللفظ’ کے زیر اہتمام عزا خانہ چھوٹی کربلا میں تحت اللفظ مرثیہ خوانی کا عشرہ جاری ہے۔حسب روایت یہ عشرہ 21 صفر کو شروع ہو گیا تھا۔ جسکی آخری مجلس یکم ربیع الاول کو منعقد ہوگی۔ تحت اللفظ مرثیہ خوانی کے فروغ کے لئے سن 2008 میں تحت اللفظ مرثیہ خوانی کی مجالس کا عشرہ قائم کیا گیا تھا۔ نئی نسل کو مرثیہ خوانی کے اس فن کی جانب راغب کرنے کے لئےمنتخب مرثیہ خواں کو انعام سے نوازنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کچھ عرصہ بعد پیش خوانی اور سوز خوانی کے لئے بھی انعام دینے کا سلسلہ شروع ہوا۔

میرٹھ میں تحت اللفظ مرثیہ خوانی کی مجلسوں کا عشرہ جاری

اس برس عوام میں تحت اللفظ مرثیہ سننے کی رغبت اور ذوق و شوق پیدا کرنے کے لئے منتخب سامع کو بھی انعام سے نوازنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔سامع ایوارڈ کے لئے یہ شرط معین کی گئی ہیکہ اس نے کم از کم آٹھ مجلسوں میں شرکت کی ہو اور وہ فرش مجلس تک آٹھ بجے سے سوا آٹھ بجے کے درمیان پہونچ گیا ہو۔

میرٹھ میں تحت اللفظ مرثیہ خوانی کی مجلسوں کا عشرہ جاری

اس عشرہ کا سب سے پہلا ایوارڈ احمد رضا مرحوم کے نام منسوب کیا گیا جو انکے فرزند جمشید رضا نے حاصل کیا تھا۔جمشید رضا کےانتقال کے بعد اگلے عشرے کا ذاکری ایوارڈ انہی کے نام سے منسوب کیا گیا تھا جو قرعہ اندازی کے ذریعے انور ظہیر انور میرٹھی کے حصے میں آیا تھا۔ مرحوم توکل حسین کلیم میرٹھی اور مرحوم ضیا عباس نجمی ذاکری ایوارڈ حسنین امروہوی حاصل کر چکے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .