۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
مولانا شاداب حیدر

حوزہ/ اللہ اپنی نافرمانی کرنے والوں کو معاف کرسکتا ہے لیکن اپنے بندوں کے حقوق ادا نا کرنے والوں کو معاف نہیں کریگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اللہ اپنی نافرمانی کرنے والوں کو معاف کرسکتا ہے لیکن اپنے بندوں کے حقوق ادا نا کرنے والوں کو معاف نہیں کریگا۔امروہا میں ایک عزادار امام مظلوم کے ایصال ثواب کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شاداب حیدر نے قرآنی آیات کے حوالے سے کہا کہ اللہ نے اپنی معجز نما کتاب میں جہاں جہاں اپنے حقوق کی بات کی ہے وہاں وہاں بندوں کے حقوق کا بھی ذکر کیا ہے۔ مولانا شاداب حیدر نے کہا کہ اسلام وہ واحد مذہب ہے جس نے سب سے پہلے بندوں کے حقوق کی ادائےگی پر زور دیا۔

مولانا شاداب حیدر نے کہا کہ جب قرآن نماز قائم کرنے کی بات کرتا ہے تو اس سے مراد بندے پر عائد ہونے والے اللہ کے حقوق سے ہے اور جب ذکات ادا کرنے کی بات کرتا ہے تو اس سے مراد اللہ کے بندوں کے حقوق کی ادائےگی سے ہے۔

امروہا کےمحلہ دربار کلاں کے عزاخانہ شمس علی خاں میں یہ مجلس عزا ماجد حسین کے چہلم کے موقع پر برپا کی گئی تھی جس میں پیش خوانی استاد شاعر انور ظہیر انور میرٹھی نے کی جبکہ مرثیہ خوانی مدثر حسین اور انکے ہمنواؤں نے کی۔

مرحوم ماجد حسین معروف شاعر اہل بیت عارف حسین ناظم کے بڑے بھائی تھے جنکا گزشتہ یکم جنوری کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔مجلس میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کرکے مرحوم ماجد حسین کے متعلقین سے اظہارت عزیت کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .