۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
13_49_53_مشہدی۔جعفری.jpg

حوزہ/ مولائے کائنات حضرت علی ابن ابیطالب سے محبت کرنے والا ہی در حقیقت رضی اللہ ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولائے کائنات حضرت علی ابن ابیطالب سے محبت کرنے والا ہی در حقیقت رضی اللہ ہوتا ہے۔ رسول اللہ کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے نوجوان خطیب مولانا سید یوسف مشہدی نے مولا علی سے محبت کرنے والوں کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ کے قول کی روشنی میں رضی اللہ بننے کی شرط علی سے محبت ہے۔ رسول االہ نے کہا کہ جس نے علی سے محبت کی اس نے ان سے محبت کی جس نے ان سے محبت کی اس نے اللہ سے محبت کی اللہ جس سے راضی ہوتا ہے اسی کو جنت بخشتا ہے۔۔ مولانا مشہدی نے رسول اللہ کی مذکورہ حدیث شیخ صدوق علیہ رحمہ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے رسول اللہ سے یہ سوال کیا تھا کہ آخر وہ کیوں ہر وقت حضرت علی کے فضائل بیان کرتے رہتے ہیں۔

مولا علی سے محبت کرنے والا ہی رضی اللہ ہوتا ہے، مولانا یوسف مشہدی

اس سوال کے جواب میں رسول اللہ نے بیس جملوں پر مشتمل ایک حدیث بیان کی۔ حدیث بیان کرنے سے قبل رسول اللہ نے شکوہ کیا کہ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ ”اس علی کی فضیلت پر اعتراض کر تے ہیں کہ جسکی منزلت میری منزلت کی طرح ہے”۔ بیس جملوں کی حدیث میں اٹھارہ جملوں میں رسول اللہ نے مولا علی سے محبت کرنے والوں کی منزلت اور فضیلت بیان۔ ایک جملے میں اہل بیت سےمحبت کرنے والوں کے فضائل بیان اور آخری جملے میں مولا علی سے بغض رکھنے والوں کا حشر بیان کیا۔ رسول اللہ نے کہا کہ علی سے عداوت اور دشمنی رکھنے والا جنت کی خوشبو تک نہیں سونگھ سکےگا۔

مولا علی سے محبت کرنے والا ہی رضی اللہ ہوتا ہے، مولانا یوسف مشہدی

مولانا یوسف مشہدی امروہا کے محلہ جعفری کے عزا خانے میں مولا علی کی شہادت کے سلسلے میں منعقدہ تین روزہ مجالس کی آخری مجلس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس مجلس میں سبط سجاد نقوی اور انکے ہمنواؤں نے سوز خوانی کی۔ مجلس کے بعد شبیہ تابوت برامد ہوئی جسکو ماتم دار محلہ کی مسجد تک جلوس کی شکل میں لیکر گئے۔ اس مجلس عزا کے ساتھ ہی شہر عزا امروہا میں مولا علی کی شہادت کے تین روزہ سوگ کا اختتام ہوگیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .