۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
1

حوزہ/ حکومت ہند نے 21 مئی کو ایرانی صدر حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کے انتقال پر یک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکومت ہند نے 21 مئی کو ایرانی صدر حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کے انتقال پر یک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستان کے مرکزی وزارت داخلہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے غم میں منگل کو ہندوستان بھر میں ایک روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ کل 21 مارچ کو ہندوستان بھر میں قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا اور ریاستی سوگ کے دوران کوئی سرکاری تفریحی پروگرام منعقد نہیں ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .