۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
تصاویر/ مراسم شهادت رئیس جمهور و هیئت همراه در خارگ

حوزہ/ مولانا کاظم حسین مظہری نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہوئے ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی سمیت ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا کاظم حسین مظہری نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہوئے ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی سمیت ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روز ولادتِ باسعادت ضامن آہو خورشید امامت غریب طوس عالم آل محمد غریب الغرباء حضرت امام علی رضا علیہ السلام ایک انتہائی غم انگیز خبر موصول ہوئی کہ خلق خدا کے بے لوث پہ جنگ زار اسلامی ایران کے صدر عالم ربانی متولی و خادم امام رضا علیہ السّلام اور شیعوں کی ایک عظیم شخصیت حضرت آیت اللہ ابراہیم رئیسی وحضرت آیت اللہ سید آلِ ھاشم امام جمعہ تبریز و دیگر ساتھیوں سمیت 9 لوگوں کی آذربائیجان سے ایران کے سفرکے دوران ایک دلخراش ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کی خبر موصول ہوئی جس سے انتہائی دلی صدمہ پہونچا۔

مولانا کاظم حسین مظہری نے کہا کہ اس عظیم سانحہ پر منجی عالم بشریت حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت عالیہ میں اور مقام معظم رہبری ملت جمہوری اسلامی ایرانی خصوصا مرحومین کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ بلندی درجات اور ان کے پسماندگان کےلئے بارگاہ رب العزت میں صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کل بتاریخ 21 مئی صبح 9 بجے مدرسہ حسینیہ میں شہداء کے لئے قران خوانی اور 9:30 بجے تعزیتی جلسہ و مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے جملہ مؤمنین کرام سے پرخلوص شرکت کی گزارش ہے۔

شریک غم؛ کاظم حسین مظہری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .