۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
خادم الرضا

حوزہ/ بانی راہ ناب تنظیم اسلامک اسکالر سید ایمان احمد لکھنؤ نے ایک پیغام میں ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی حادثاتی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قوم اور رہبرِ انقلابِ اسلامی سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بانی راہ ناب تنظیم اسلامک اسکالر سید ایمان احمد لکھنؤ نے ایک پیغام میں ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی حادثاتی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قوم اور رہبرِ انقلابِ اسلامی سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کچھ یوں ہے:

انا للہ وانا الیہ راجعون

ایک عظیم سانحہ کی خبر سن کر دل بے حد مغموم ہے۔ ایران کے معزز صدر جناب ابراہیم رئیسی صاحب اور ان کے متعدد ساتھیوں بالخصوص وزیر خارجہ، تبریز کے امام جمعہ اور گورنر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے کی خبر نے ہم سب کو شدید غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

صدر محترم ابراہیم رئیسی صاحب کی قیادت اور خدمت کے جذبے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ ایک بے مثال رہنما تھے، جنہوں نے اپنے ملک اور قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ان کی جدائی ہم سب کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔

ہم اس دکھ کی گھڑی میں مراجع کرام و ایرانی عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .