۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
مولانا شمشیر علی مختاری

حوزہ/ مدرسہ جعفریہ گوپا گنج مئو یوپی کے پرنسپل مولانا شمشیر علی مختاری نے ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی اور ان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور رہبرِ انقلابِ اسلامی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ جعفریہ گوپا گنج مئو یوپی ہندوستان کے پرنسپل مولانا شمشیر علی مختاری نے ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی اور ان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور رہبرِ انقلابِ اسلامی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکتب تشیع، ملت ایران اور رہبر عظیم الشان جمہوری اسلامی دام ظلہ العالی کے وفادار و فداکار مخلص خدمت گزاروں کی شہادت کی خبر سن کر دل رنجیدہ آنکھیں اشکبار ہیں، سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کس کس کو پرسہ دیا جائے اور کس کس کے پرسہ پر اشک خونی رویا جائے۔ آج پوری دنیائے تشیع اور امت مسلمہ کے ساتھ سینے میں انسانیت کا دل رکھنے والا ہر شخص سوگوار نظر آتا ہے، تو پھر رہبر معظم انقلاب حفظہ اللہ اور امت شہید پرور ملت ایران کا کیا حال ہوگا۔

مولانا شمشیر مختاری نے کہا کہ ہم اراکین، اساتذہ، طلاب مدرسہ جعفریہ اور مؤمنین کوپاگنج مئو اس عظیم سانحہ کی مناسبت سے بارگاہِ امام زمان عجل، ولی فقیہ مسلمین رہبر معظم، آیات عظام، مراجع کرام، باحوصلہ ملت ایران باالخصوص خانوادہ شہداء اور تمام مؤمنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے بارگاہ رحیم وکریم میں دعا گو ہیں کہ خانوادہ شہداء، رہبر معظم، ملت شہید پرور ایران کو مزید صبر، ہمت وحوصلہ عطا فرمائے اور جلد از جلد شہید ہونے والے خدمت گزاروں کا نعم البدل مہیا فرمائے آمین۔

اللھم عجل لولیک الفرج

شریکِ غم؛ شمشیر علی مختاری مدیر مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو یوپی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .