۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
کرگل لداخ منجی

حوزہ/ کرگل لداخ کے گونگمہ منجی میں شہداۓ خدمت آیت اللہ رئیسی اور ساتھیوں کی یاد میں مجلس ترحیم و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے ایرانی قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور دیگر شخصیات کی افسوسناک شہادت کی خبر پھیلتے ہی ہندوستان کے شہر کرگل لداخ میں بھی صف ماتم بچھ گئی، اس خبر کے سامنے آتے ہی شہر کے گرد و نواح میں لوگوں نے امام بارگاہوں اور مساجد میں جمع ہوکر سوگواری کا آغاز کیا۔

کرگل میں شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ عزاء اور قرآنی خوانی کا اہتمام

رپورٹ کے مطابق، اس سلسلے میں گونگمہ منجی کے مؤمنین نے شہادت کے دن سے لیکر اگلے شب تک مجلسِ ترحیم اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ناصر الدین خفی اور حجت السلام شیخ محمد باقر اخلاقی نے نظام اسلامی کے تئیں ان عظیم شخصیات کی خدمات اور حالیہ سیاسی حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران اور مستضعفین جہان کو سربلندی عطا کرنے میں ان شخصیات کی خدمات کو سنہرے لفظوں میں یاد کیا۔

اس موقع پر خطباء نے اس دلخراش سانحہ پر رہبرِ عظیم الشان امام خامنہ ای اور ملت ایران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت بھی پیش کی۔

کرگل میں شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ عزاء اور قرآنی خوانی کا اہتمام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .