۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
آیت الله محفوظی

حوزہ/ انہوں نے کہا: حجۃ الاسلام و المسلمین رئیسی ایک مہذب اور خدمت گزار عالم تھے جنہوں نے خلوص ، خلوص نیت، دیانتداری اور سنجیدگی کے ساتھ ہمیشہ لوگوں خاص طور پر کمزور طبقہ کے مسائل کے حل کے لیے انتھک محنت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محفوظی نے ایک پیغام میں عالم مجاہد حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللّه الرّحمن الرّحیم

انا لله و انا الیه راجعون

نہایت ہی محنتی اور مخلص صدر جناب حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی (رحمه اللّه تعالی علیه و حشره مع آل محمد ص) اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین رئیسی ایک مہذب اور خدمت گزار عالم تھے جنہوں نے خلوص ، خلوص نیت، دیانتداری اور سنجیدگی کے ساتھ ہمیشہ لوگوں خاص طور پر کمزور طبقہ کے مسائل کے حل کے لیے شب و روز انتھک محنت کی۔

میں اس عظیم مصیبت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی (خدا انہیں تمام آفات و بلیات سے محفوظ رکھے) اور اس حادثے کے شکار ہونے والوں کے اہل خانہ اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں، اور خدا وند متعال سے دعا گو ہوں ہو کہ ان شہیدوں خصوصاً حجة الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل هاشم کو اپنے سایہ رحمت میں قرار دےاور ان سب کی مغفرت فرمائے، نیز روز قیامت شفاعت اہل بیت علیہم السلام ان کے نصیب فر میں قرار دے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .