۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
مولانا اسلم رضوی 

حوزہ/ جمہوری اسلامی ایران کے بزرگ عالم ، فقیہ اور مایہ ناز خطیب حضرت آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی جانگداز شہادت پر مولانا اسلم رضوی نے عالم انسانیت اور عالم اسلام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ انقلاب اسلامی کے پہلے اور انقلاب کے بعد ایران کی شہید پرور قوم نے عملی طور پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم موت سے نہیں ڈرتے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی/جمہوری اسلامی ایران کے بزرگ عالم ، فقیہ اور مایہ ناز خطیب حضرت آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی جانگداز شہادت پر مولانا اسلم رضوی نے عالم انسانیت اور عالم اسلام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ انقلاب اسلامی کے پہلے اور انقلاب کے بعد ایران کی شہید پرور قوم نے عملی طور پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم موت سے نہیں ڈرتے ۔

مولانا اسلم رضوی نے فرمایا کہ تاریخ انقلاب اسلامی ایران گواہ ہے کہ انقلابی عوام کو انقلابی ہونے کے جرم میں مسلسل شہید کیا جا رہا ہے۔

انقلاب کے فوراً بعد دشمن نےعراق کے ہاتھوں ایران پر بزدلانہ حملہ کروا کے ایران کے ہزاروں لوگوں کو شہید کر دیا لیکن ایران کے لوگوں کا حوصلہ پست نہ ہو سکا۔

اسی طرح شہید قاسم سلیمانی کی شہادت سے بھی ایران کا کوئی نقصان نہ ہوا بلکہ یہ آپ کی شہادت ہی کا اثر تھا کہ ایران مشرق وسطیٰ کا سپر پاور بن گیا ۔

انشاءاللہ آیت اللہ رئیسی کی شہادت کے بعد ایران ایسی ترقی کرے گا کہ دشمنوں کی نیند اڑ جائے گی اور اسرائیل جیسے ملک ایران کی طاقت کے سامنے بونے نظر آئیں گے ۔

آقای رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی دلدوز شہادت پر مولانا اسلم رضوی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ایران کی قوم کو تسلیت و تعزیت پیش کی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .