۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
شهدای خدمت

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی عظیم شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلتستان پاکستان کی مختلف انجمنوں نے الگ الگ پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی عظیم شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلتستان پاکستان کی مختلف انجمنوں نے الگ الگ پیغام جاری کیا ہے۔

مجمع طلاب سکردو کا تعزیتی پیغام

إنا للہ وانا الیہ راجعون

مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا.

عالم اسلام کے عظیم مجاہد اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، خادم امام رضا علیہ السلام ڈاکٹر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی قدس سرہ اور ان کے باوفا ساتھیوں کی شہادت پر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای، امت اسلامیہ، ایرانی قوم، خصوصاً شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں پروردگار عالم ان شہداء کو شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے۔

مجمع طلاب روندو کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ رِجَالٞ صَدَقُواْ مَا عَٰهَدُواْ ٱللَّهَ عَلَيۡهِۖ فَمِنۡهُم مَّن قَضَىٰ نَحۡبَهُۥ وَمِنۡهُم مَّن يَنتَظِرُۖ وَمَا بَدَّلُواْ تَبۡدِيلٗ* *(الاحزاب_٣٣)

اسلامی جمہوریہ ایران کے ہر دلعزیز، انقلابی و محبوب صدر خادم الرضا علیہ السلام آیت اللہ سید ابراہیم رئیسیؓ, امام جمعہ تبریز آیت اللہ سید آل ھاشمؓ اور وزیر خارجہ ایران امیر حسین عبداللہیانؓ سمیت دیگر اعلیٰ حکام کا ایک افسوسناک و المناک حادثاتی سانحے کے نتیجے میں داعی اجل کو لبیک کہنے کے موقع پر ملتِ شریف ایران، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مدّظلّہ اور بالاخص حضرت امام زمان علیہ السّلام کے حضور تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دست بدعا ہیں کہ بحقِ امام رضا علیہ السّلام شہداء کے درجات متعالی تر فرمائے اور رہبرِ انقلاب و دیگر حکومتی حکام کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .