۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
شیخ حسن جعفری

حوزہ/ امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو پاکستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے گزشتہ روز خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے ایرانی صدر کی شہادت کو ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ سید ابراہیم رئیسی اور دیگر شخصیات کی شہادت پر امت مسلمہ سوگوار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی جامع مسجد سکردو پاکستان کے امام جمعہ اور معروف عالم دین علامہ شیخ حسن جعفری نے گزشتہ روز خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کو ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ سید ابراہیم رئیسی اور دیگر شخصیات کی شہادت پر امت مسلمہ سوگوار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اہم شخصیات کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے ناقابلِ تلافی نقصان ہوا۔ صدر سید ابراہیم رئیسی اور دیگر شخصیات کی شہادت پر امت مسلمہ سوگوار ہے۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، تاہم پتہ لگ جائے گا کہ ایرانی صدر اور دیگر شخصیات کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے پیچھے کسی قسم کی سازش تو نہیں ہے۔ سازش یا حادثہ تھا جلد رپورٹ سامنے آ جائے گی۔

امام جمعہ شہر سکردو نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے بعد سب سے بڑا جنازہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کا تھا، یہ ان کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے سانحہ 88 کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 88 گلگت بلتستان کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے، یہاں منظم منصوبہ بندی کے تحت لشکر کشی کی گئی اور یہاں کے مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی بڑی کوشش کی گئی اور مساجد و امام بارگاہوں کو نذر آتش کیا گیا، جو کہ تاریخ کا بدترین واقعہ تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .