۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
شهید

حوزہ/ انجمنِ امامیہ سکردو بلتستان پاکستان کے مرکزی دفتر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سمیت دیگر عہدیداروں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رہبرِ انقلاب اور ایرانی قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ امامیہ سکردو پاکستان کے مرکزی دفتر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور وزیرِ خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان، امام جمعہ تبریز آیت اللہ آل ہاشم اور تبریز کے گورنر ڈاکٹر مالک رحمتی سمیت دیگر ساتھیوں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای اور ایرانی قوم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ حریت اور غیرت کے علمبردار عالم اسلام کے عظیم و بہادر رہنما صدر جمہوری اسلامی ایران آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ درجہِ شہادت پر فائز ہونے والے دیگر ساتھیوں کے المناک حادثے پر قطب عالم امکان حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبرِ عظیم الشان حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ، عالم اسلام اور ملت ایران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

انجمنِ امامیہ بلتستان نے پیغام میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غم کی اس عظیم گھڑی میں ایرانی غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سمیت شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عنایت کرے۔

آمین

انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان کا رہبرِ انقلاب اور ایرانی قوم سے اظہارِ تعزیت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .