۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
سید محمد رضا غروی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ ابراہیم رئیسی صدر جمہوری اسلامی ایران، ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان وزیر خارجہ جمہوری اسلامی ایران، آیت اللہ سید محمد علی آل ہاشم امام جمعہ و نمائندہ محترم ولی فقیہ تبریز، ڈاکٹر مالک رحمتی گورنر آذربائیجان شرق رضوان اللہ علیہم کی المناک شہادت ایک بہت بڑا خسارہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدیر حوزۂ علمیہ امام خمینیؒ احمدآباد،گجرات حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد رضا غروی نے ایک پیغام میں ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسمہ سبحانہ تعالیٰ

انا للہ و انا الیہ راجعون

رضاً بقضائہ و تسلیماً لامرہ

سلامٌ علیٰ ابراھیم کذالک نجزی المحسنین انہ من عبادنا المؤمنین

من المؤمنین رجال صدقوا ما عاھدوا اللہ علیہ

حضرت آیت اللہ ابراہیم رئیسی صدر جمہوری اسلامی ایران، ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان وزیر خارجہ جمہوری اسلامی ایران، آیت اللہ سید محمد علی آل ہاشم امام جمعہ و نمائندہ محترم ولی فقیہ تبریز، ڈاکٹر مالک رحمتی گورنر آذربائیجان شرق رضوان اللہ علیہم کی المناک شہادت ایک بہت بڑا خسارہ ہے۔

اس حادثہ میں جام شہادت نوش کرنےو الے افراد وہ تھے کہ جن کا دل دنیائے انسانیت کے تمام مظلوموں کے لئے دھڑکتا تھا۔ پروردگار عالم مملکت جمہوری اسلامی ایران کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے۔ آمین۔

یہ دل دہلا دینے والا حادثہ امت مسلمہ کے لئے انتہائی المناک ہے۔

راہ حق کے ان عظیم فدائیوں کی المناک شہادت پر حضرت امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ آقای خامنہ ای مدظلہ العالی اور ایران کے غیرت مند عوام، مظلومین جہان بالاخص ان کے داغدیدہ خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

اور خداوند عالم کی بارگاہ میں بحق معصومین علیہم السلام شہداء کے علوّ درجات کے لئے دست بہ دعا ہیں۔

سید محمد رضا غروی

مدیر حوزۂ علمیہ امام خمینیؒ

احمدآباد، گجرات

۱۱/ذیقعدہ ۱۴۴۵؁ھ

۲۰/مئی ۲۰۲۴ء؁

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .