۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
جامعہ کوثر اسلام آباد

حوزہ/ یہ خبر ہمارے لئے انتہائی غم و اندوہ کا باعث نبی کہ ایک المناک فضائی حادثے میں جمہوری اسلامی ایران کے بابصیرت صدر اور عالم اسلام میں وحدت و اتحاد کے لئے عملی طور پر مصروف عمل رہنے اور خطے میں امن و آشتی کو فروغ دینے کیلئے موثر کردار ادا کرنے والے بے مثال شخصیت حضرت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اپنے با وفا ساتھیوں کے ہمراہ راہی ملک بقاء ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ کوثر اسلام آباد سے جاری تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ یہ خبر ہمارے لئے انتہائی غم و اندوہ کا باعث نبی کہ ایک المناک فضائی حادثے میں جمہوری اسلامی ایران کے بابصیرت صدر اور عالم اسلام میں وحدت و اتحاد کے لئے عملی طور پر مصروف عمل رہنے اور خطے میں امن و آشتی کو فروغ دینے کیلئے موثر کردار ادا کرنے والے بے مثال شخصیت حضرت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اپنے با وفا ساتھیوں کے ہمراہ راہی ملک بقاء ہوگئے۔

مکتب اہل بیت کے ان خدمت گزاروں سے جدائی کی ان غمگین ساعتوں میں رہبر معظم انقلاب، شہداء عزیز کے محترم خاندان اور ملت شریف ایران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور ان شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا گوہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .