۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
پیر اعجاز احمد هاشمی رئیس جمعیت علمای پاکستان

حوزہ/ جمعیتِ علمائے پاکستان کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی شہادت امت مسلمہ کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ہم پاکستانی ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے پاکستان کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ صدر جمہوری اسلامی ایران ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی شہادت سے امت مسلمہ کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے۔ ہم پاکستانی ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جمعیتِ علمائے پاکستان کے صدر نے کہا کہ ایرانی صدر جیسے بہادر انسان کبھی کبھار پیدا ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ایران کے ساتھ ہیں اور ہمار ا دکھ مشترک ہے۔

شہید ابراہیم رئیسی کے ساتھ وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، امام جمعہ تبریز سید محمد علی آل ہاشم اور گورنر مالک رحمتی کی شہادت امت مسلمہ کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔

ابراہیم رئیسی ایک بہادر انسان ہونے کے ساتھ روضہ مبارک امام علی رضا رحمتہ اللہ علیہ کے متولی بھی تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .