۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

حوزہ/ آئی ایس او پاکستان نے 52 واں یومِ تاسیس کو رہبرِ انقلابِ اسلامی کے ساتھی شہید آیت اللہ رئیسی اور فلسطینیوں کے نام منانے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے تنظیم کے 52 واں یومِ تاسیس کو رہبرِ انقلابِ اسلامی کے ساتھی شہید آیت اللہ رئیسی اور فلسطینیوں کے نام منانے کا اعلان کیا ہے۔

آئی ایس او پاکستان کا یومِ تاسیس کو شہید آیت اللہ رئیسی اور فلسطینیوں کے نام منانے کا اعلان

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا کہ مقاومت کی جہد مسلسل کے دوران پاکیزہ شخصیات کی شہادتوں سے ظہورِ امام مہدی علیہ السّلام میں تعجیل ہوگی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ آئی ایس او پاکستان کی تاسیس کو 52 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے کارکنان کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تنظیم کے کارکن ملک عزیز پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ نوجوانوں کی تربیت اس تنظیم کا طرہ امتیاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کے نمایاں کارناموں کے ذکر کے بغیر ملت تشیع پاکستان کی تاریخ ادھوری ہے۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ رہبر معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے قریبی ساتھی آیت اللہ رئیسی اور انکے رفقاء کی شہادت المانک سانحہ ہے۔

آخر میں انہوں نے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے یومِ تاسیس کو شہدائے راہ خدا اور مظلومین فلسطین کے نام کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .