۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ سفارت خانہ اسلامی جمہوری ایران آمد، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کو گزشتہ روز فضائی حادثے میں شہید ہونے والے صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور رفقاء کی ناگہانی اموات پر پوری پاکستانی قوم کی جانب سے تعزیت و تسلیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ سفارت خانہ اسلامی جمہوری ایران آمد، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کو گزشتہ روز فضائی حادثے میں شہید ہونے والے صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور رفقاء کی ناگہانی اموات پر پوری پاکستانی قوم کی جانب سے تعزیت و تسلیت پیش کی اور شہداء کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کے حوالے سے اپنے تاثرات بھی مہمانوں کی کتاب میں قلم بند کئے۔

انہوں نے کہا کہ شہید سید محمد ابرہیم رئیسی عظیم رہنما تھے، وہ امام خمینی کے مکتب کا پلا ہوا پروردہ انسان تھا، رہبر معظم کا بااعتماد ساتھی جس نے انقلاب کی آغوش سے پرورش پائی تھی، عالمی حالات اور معاملات کو وسیع تر تناظر میں سمجھنے والے انسان تھے، یہ تقدیر الہٰی ہے کہ آج سید ابرہیم رئیسی ہم میں نہیں ہیں، وہ کریمانہ اور شریفانہ شخصیت کے مالک تھے، خدا وند متعال نے انہیں کئی خدا داد صلاحیتوں سے نوازا تھا، انکی جمہوری اسلامی ایران اور عالم اسلام کو بہت اشد ضرورت تھی، دنیا کے مظلوموں کے حامی وناصر تھے انکی امید تھے، عالم اسلام میں وحدت کے فروغ کے لیے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں، وہ باطل قوتوں کی شیطانی چالوں کو ناکام بنانے والے بابصیرت رہنما تھے، عوام میں رہنے والے مسائل کو سمجھنے والے معاملہ فہم شخصیت کے مالک، آپ کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں تک پر نہیں ہو سکے گا۔

وفد میں صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت علامہ سید حسنین عباس گردیزی، سابق صوبائی وزیر گلگت بلتستان سہیل عباس، نائب صدر مجلس علما مکتب اہلبیت علامہ اقبال بہشتی، وزیر اعلیٰ کے سابق معاون خصوصی الیاس صدیقی، مولانا عیسیٰ امینی سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .