۶ مرداد ۱۴۰۳ |۲۰ محرم ۱۴۴۶ | Jul 27, 2024
شبیر حسین ساجدی

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری نے کرغستان میں پاکستانی طلبا پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی نے کہا: کرغستان میں ایک اندازے کے مطابق چودہ ہزار پاکستانی طلبہ حصول علم میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا: دراصل کرغستانی مقامی لوگوں اور مصری طلبا کے درمیان کوئی ناچاقی ہوئی تھی۔ جس پر سینکڑوں کی تعداد میں کرغستانی مصری طلبا پر ہاسٹل کے اندر جاکر حملہ آور ہوئے۔ ہاسٹل میں کرغستانی اور مصری طلبا کی جھڑپ کی ویڈیوز کلپ وائرل ہونے کے بعد مقامی آبادی نے غیر ملکی طلبا کے ہاسٹلز میں گھس کر طلبا پر حملے کئے۔ زد و کوب کیا گیا جس میں کئی طلبا کے جانیں بھی ضائع ہو گئی ہیں۔

انہوں نے ان مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: پاکستانی طلبا کی جان خطرے میں ہیں۔ طلبا چیخ چیخ کر مدد کیلئے پکار رہے ہیں۔ ہمارے حکمران زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ رہے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا: افسوسناک خبریں مل رہی ہیں کہ طلبا سمیت کئی طالبات کے عزت کو پامال کیا گیا ہے ۔

انہوں نے صدر اور وزیراعظم پاکستان سمیت دوسرے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ ریاستی مشینری کو ہنگامی بنیادوں پر ہزاروں پاکستانی طلبہ کے مدد اور ریسکیو کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .