۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
ایم ڈبلیو ایم بلوچستان

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان پاکستان کی صوبائی شوری کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی تھے۔ اجلاس میں بلوچستان بھر کے تنظیمی اضلاع اور اراکین صوبائی کابینہ شریک ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان پاکستان کی صوبائی شوری کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی تھے۔ اجلاس میں بلوچستان بھر کے تنظیمی اضلاع اور اراکین صوبائی کابینہ شریک ہوئے۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے سابقہ صوبائی صدر و معاون سیکرٹری تنظیم سازی علامہ برکت علی مطہری اور مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

مضبوط تنظیم ہی ملکی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار اور ملت کے حقوق کا بہتر دفاع کر سکتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

صوبائی شوری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مضبوط تنظیم ہی ملکی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے ملت کے حقوق کا بہتر دفاع کر سکتی ہے۔ شعبہ تنظیم سازی کی جانب سے کارکنوں اور عہدیداروں کی رہنمائی کے لئے کتاب رہنمائے مسئولین کو تنظیمی نصاب میں شامل کیا گیا ہے کتاب رہنمائے مسئولین کا مطالعہ اسٹڈی سرکل اور رہنما نکات پر عمل درآمد تنظیمی فعالیت میں بہتری کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور غزہ میں اسرائیل نے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعہ یکم مارچ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا۔

مضبوط تنظیم ہی ملکی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار اور ملت کے حقوق کا بہتر دفاع کر سکتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیاسی بصیرت کے سبب ملک میں اقدار اور اصولوں کی سیاست کو فروغ حاصل ہوا اور ملت جعفریہ کے عزت و وقار اور سیاسی کردار میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک الٰہی جماعت ہے جس کے کارکن انبیاء کرام علیہم السلام اور آئمہ ہدی علیہم السلام کی پاکیزہ تعلیمات کی روشنی میں اصلاح معاشرہ کے لئے مصروف عمل ہیں۔

صوبائی جنرل علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ بلوچستان بھر کے اضلاع دستور کی روشنی میں اپنے ضلعی شوریٰ اجلاسوں کا انعقاد یقینی بنائیں۔

اجلاس سے علامہ برکت علی مطہری، صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری اور عیوض علی ہزارہ و دیگر نے خطاب کیا۔

اجلاس میں مختلف اضلاع کے نمائندوں نے ضلعی کارکردگی رپورٹ، جبکہ صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے صوبائی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

مضبوط تنظیم ہی ملکی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار اور ملت کے حقوق کا بہتر دفاع کر سکتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .