۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
ورکشاپ اسلام شناسی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد اور مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ ترکی کالونی ڈیرہ اللہ یار میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ورکشاپ میں علامہ مقصود علی ڈومکی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے قرآن کریم کے موضوع پر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان نے حالات حاضرہ اور فلسطین کے موضوع پر علامہ حاجی سیف علی ڈومکی ضلعی صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ نے احکام کے موضوع پر درس دیا، جبکہ سید اسرار علی شاہ ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع جعفر آباد اور اراکین ضلعی کابینہ بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔

قرآن کریم بنی نوع انسان کے لئے ہادی و راہنما ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم بنی نوع انسان کے لئے ہادی و راہنما ہے، جس کی عملی تفسیر وارثان قرآن کریم یعنی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام کی پاکیزہ سیرت و کردار ہے۔

قرآن کریم بنی نوع انسان کے لئے ہادی و راہنما ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ آج کی پریشان انسانیت کو چاہیئے کہ وہ اللہ کی رسی یعنی قرآن و اہل بیت کے دامن کو تھام لے اسی میں انسانیت کی فلاح اور نجات ہے۔

قرآن کریم بنی نوع انسان کے لئے ہادی و راہنما ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے حکمران اشرافیہ اقتدار اور عہدوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں اور حکمران جماعتوں کے مذاکرات اور ترجیحات میں عوام اور عوامی مسائل کہیں نظر نہیں آ رہے۔

قرآن کریم بنی نوع انسان کے لئے ہادی و راہنما ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

قرآن کریم بنی نوع انسان کے لئے ہادی و راہنما ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .