۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
1

حوزہ/ ایران کے جنوب مشرق میں واقع صوبہ سیستان و بلوچستان کے اٹارنی جنرل نے ایک دہشت گرد کے مارے جانے کی اطلاع دی ہے جو صوبے میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا ارادہ رکھتا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوب مشرق میں واقع صوبہ سیستان و بلوچستان کے اٹارنی جنرل نے ایک دہشت گرد کے مارے جانے کی اطلاع دی ہے جو صوبے میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا ارادہ رکھتا تھا۔

ایران کے جنوب مشرق میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے اٹارنی جنرل مہدی شمس آبادی نے بدھ کے روز کہا کہ بم پور میں محمدان چوکی کے قریب سڑک کنارے بم نصب کرنے کی کوشش کرنے والا دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق دو دہشت گرد پولیس کی گشتی گاڑی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شمس آبادی کا کہنا ہے کہ مفرور دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے عدالتی حکم جاری کر دیا گیا ہے اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .