۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
ماسکو

حوزہ/ روسی میڈیا نے ماسکو میں جمعے کی شام ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ملوث چاروں ملزمان کی تصاویر شائع کی ہیں جن کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی میڈیا نے اس ملک کے دارالحکومت کی ایک عدالت میں ماسکو کے کنسرٹ ہال پر دہشت گردانہ حملے کے 4 ملزمان کے پیش ہونے کی اطلاع دی۔

اس حملے کے ملزمین سعید اکرم مراد علی رجبعلی زادہ ، 32 سالہ تاجکستان کا شہری دلیر جان میرزایف، ، 36 سالہ تاجکستان کا شہری فریدون شمس الدین، اور چوتھا شخص 20 سالہ محمد صابر فیض اف ہیں، جنہیں عدالتی کاروائی کے لئے لایا گیا، اس کے بعد صحافیوں کو کچھ دیر ٹھہرنے کی اجازت دی گئی تا کہ وہ شیشے کے پیچھے سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز لے سکیں۔

ملزمین میں سے ایک وہیل چیئر کے ساتھ عدالت میں داخل ہوا جبکہ اس کے ساتھ ایک ڈاکٹر بھی تھا، جج نے چاروں ملزمان کو دو ماہ کی پولیس ریمانڈ جاری کی، یہ چاروں ملزمین غیر ملکی ہیں، روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان میں سے دو نے اپنے الزامات قبول کر لئے ہیں۔

واضح رہے کہ روس کے دار الحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہالپر دہشت گردانہ حملے میں 133 افراد ہلاک اور 150 سے زائد افراد کے زخمی ہوئے تھے، اس حملے کے مشتبہ افراد پہلے تو جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم انہیں چند گھنٹوں بعد ہی برائنسک کے علاقے سے روسی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا، روسی اداروں کی ابتدائی رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ دہشت گرد یوکرین فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .