۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
1

حوزہ/ داعش کے دہشت گردوں نے جمعہ کی رات ماسکو کے قریب ایک کنسرٹ ہال پر حملہ کیا اور 115 افراد کا قتل عام کیا، ایران سمیت کئی ممالک نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گزشتہ شب روس کے دار الحکومت ماسکو میں ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں کم از کم 115 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، یہ حملہ ایک کانسرٹ ہال میں ہوا، داعش نے ماسکو دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، اس پر ایرانی صحافی مرتضیٰ غرقی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں داعش کی تشکیل میں امریکہ اور اسرائیل کے کردار پر روشنی ڈالی ہے۔

ماسکو میں بڑا دہشت گردانہ حملہ کرنے والی داعش کون سے داعش ہے؟

مرتضیٰ غرقی نے X پر ایک پوسٹ میں لکھا: داعش نے ماسکو دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری باضابطہ طور پر قبول کر لی ہے، یہ وہی دہشت گرد گروہ ہے جو یوکرین میں روس کے خلاف برسرپیکار ہے، یہ وہی دہشت گرد گروہ ہے جس کے زخمیوں کا علاج اسرائیل میں ہوتا ہے اور جس کے دہشت گرد سی آئی اے کے پیسوں سے لیبیا میں تربیت لیتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے جمعہ کی رات ماسکو کے قریب ایک کنسرٹ ہال پر حملہ کیا اور کم از کم 115 افراد کا قتل عام کیا، ایران سمیت کئی ممالک نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .