۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
عمليات سامراء تعثر على وكر لـ'داعش..وهذا ما يحويه

حوزہ / عراقی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ رسول نے عراق میں داعش کے نائب سربراہ کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ رسول نے عراق میں داعش کے نائب سربراہ کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عراقی دہشت گرد تنظیموں سے برسر پیکار فورسز نے آج صبح صوبہ کرکوک کے جنوبی اور بغداد کے مغربی علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔ 

میجر جنرل رسول نے مزید کہا کہ وادی الشام کے علاقے میں ہیلی کاپٹروں کے ساتھ خصوصی تاکتیکی فورسز نے متعدد حملے کر کے داعشی دہشت گرد گروہ کے دو خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ان دو دہشتگردوں میں سے ایک عراق میں داعش کا پہلا نائب سربراہ تھا ، جس کا نام شعلان ہے۔

مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ مسلح افواج کی درست اطلاعات کی بنیاد پر ، فورسز ابو غریب کے علاقے میں دو دیگر دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .