۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
احمد الاسدی رئیس فراکسیون السند عراق

حوزہ/ عراقی السند تنظیم کے سربراہ احمد الاسدی نے کہا کہ شہید ابو مہدی المہندس نے ملت عراق اور مقامات مقدسہ کے دفاع کے لئے خود کو وقف کیا اور شہید قوم و ملت کے دکھ درد رکھنے والے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی السند تنظیم کے سربراہ احمد الاسدی نے شہید ابو مہدی المہندس کی برسی کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ابو مہدی المہندس نے ملت عراق اور مقامات مقدسہ کے دفاع کے لئے خود کو وقف کیا اور شہید قوم و ملت کے دکھ درد رکھنے والے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کا خون ملک و قوم کا محافظ اور ترقی کا باعث ہے۔

الاسدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شہید المہندس کی تمام جنگی کارروائیوں میں پوزیشن واضح  اور فتح کی سب سے اہم وجہ ہوتی تھی ، مزید کہا کہ شہید المہندس عراق کا دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب پر سبقت لیتے تھے۔

السند تنظیم کے سربراہ نے بیان کیا کہ شہید ابو مہدی المہندس تمام جنگی محاذ پر ہمہ وقت موجود رہتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .