۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
تجمع علمای مسلمان لبنان

حوزہ / لبنان ،جمعیت مسلم علماء نے ایک بیان میں مراکش کے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے ممالک کی صف میں شامل ہونے کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنان ،جمعیت مسلم علماء نے ایک بیان میں مراکش کے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے ممالک کی صف میں شامل ہونے کی مذمت کی ہے۔

جمعیت مسلم علماء نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج امریکی اور صہیونی محور کو اس تعلقات  کو معمول پر لانے کی اشد ضرورت ہے ، مزید کہا کہ ہم مراکش کی غیور ملت سے توقع کرتے ہیں کہ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف ڈٹے رہیں اور مقابلہ کرنے کے ساتھ یہ ظاہر کریں کہ مراکش کی حکومت اپنے عوام کی نمائندگی نہیں کرتی ہے۔

اس جمعیت نے عراق میں امریکی فوجیوں سے وابستہ دو گاڑیوں کو نشانہ بنائے جانے کے اس دلیرانہ آپریشن کو بھی سراہا اور کہا کہ امریکی فوجیوں کے خلاف اس دلیرانہ آپریشن نے امریکی افواج کے انخلاء کے لئے ڈیڈ لائن ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ملت اسلامیہ عرب کی سرزمینوں خصوصاً فلسطین پر کبھی بھی قبضہ ہونے نہیں دیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .